ETV Bharat / bharat

Threats to Gambhir: گوتم گمبھیر کو جان سے مارنے کی دھمکی

بھارت کے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کو آئی ایس آئی ایس کشمیر (ISIS Kashmir) کی جانب سے ایک میل بھیج کر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

Death Threats to Gautam Gambhir: گوتم گمبھیر کو جان سے مارنے کی دھمکی

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 11:19 AM IST

Updated : Nov 24, 2021, 2:53 PM IST

بھارت کے سابق کرکٹر اور مشرقی دہلی کے رکن پارلیمان گوتم گمبھیر (BJP MP Gautam Gambhir) کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے راجندر نگر پولیس اسٹیشن (Rajendra Nagar Police Station) اور ضلع ڈی سی پی کو شکایت درج کرائی ہے۔

فی الحال پولیس گوتم گمبھیر کی شکایت کی جانچ کر رہی ہے۔ اس کے لیے میل بھیجنے والے شخص کا آئی پی ایڈریس (IP Address) نکالا جا رہا ہے۔

معلومات کے مطابق بی جے پی کے رکن پارلیمان گوتم گمبھیر اپنے خاندان کے ساتھ راجندر نگر علاقے میں رہتے ہیں۔ انہوں نے پولیس سے شکایت کی ہے اور بتایا ہے کہ انہیں آئی ایس آئی ایس کشمیر (ISIS Kashmir) کی طرف سے ایک میل بھیج کر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'اس میل میں ان کے ساتھ ساتھ اہل خانہ کو بھی نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ڈی سی پی شویتا چوہان نے بتایا کہ فی الحال ان کے گھر کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس ای میل کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویٹر صارف کی وزیر اعظم اور یوگی آدتیہ ناتھ کو دھمکی

پولیس ذرائع کے مطابق دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کو بھی سنٹرل ڈسٹرکٹ پولیس نے میل میں موصول ہونے والی دھمکی کے بارے میں اطلاع کر دیا ہے۔ اس پورے معاملے کی ان کی سطح پر بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

Last Updated : Nov 24, 2021, 2:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.