بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے رنگ روڈ پروجیکٹ پر جاری کام کا معائنہ کرنے کے لئے وہاں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ضلع میں رنگ روڈ پروجیکٹ کی رفتار اور پیش رفت کا موقع پر جائزہ لیا۔ ان کے ساتھ اے سی آر بڈگام، آبپاشی کے عہدیدار، محکمہ پی ایچ ای، این ایچ اے آئی کے نمائندے اور ایگزیکیوٹنگ ایجنسیاں بھی موجود تھیں۔ دورے کے دوران ڈی ڈی سی نے تمام متعلقہ افراد کو افرادی قوت کو بڑھانے اور کام کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ تمام کاموں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈی ڈی سی نے متعلقہ ایگزیکیوٹنگ ایجنسی کو ہدایت کی کہ وہ کام کی رفتار کو تیز کریں تاکہ اس پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ DC budgam reviewed the ongoing work on the ring road project
مزید پڑھیں:۔ Ring Road Project رنگ روڈ پروجیکٹ کی پیشرفت کے سلسلے میں اجلاس
انہوں نے متعلقہ افراد سے کہا کہ وہ پراجیکٹس پر کام کو تیز کریں تاکہ علاقے میں گاڑیوں کی آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈی ڈی سی نے کہا کہ یہ منصوبہ بہت زیادہ عوامی اہمیت کا حامل ہے اور کام کی جلد تکمیل کے لیے اعلیٰ حکام اس کی سخت نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی یہ پروجیکٹ مکمل ہو گا، یہ ٹریفک جام پر قابو پانے کے علاوہ ہائی وے پر ٹریفک کی رفتار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ بنیادی رابطہ پلوں کی تکمیل کے علاوہ ٹیلی کام اور ٹرانسمیشن ٹاورز جیسی تمام سہولیات کو یقینی بنائیں۔