ETV Bharat / bharat

Dargah Demolished مہاراشٹر میں بی ایم سی نے درگاہ کو منہدم کردیا

ریاست مہاراشٹر میں ایک درگاہ کو بی ایم سی کے اہلکاروں نے منہدم کردیا۔ ایم این ایس صدر نے دعویٰ کیا کہ ماہم کے سمندری علاقے میں غیر قانونی طور پر ایک درگاہ تعمیر کی گئی تھی جس کو منہدم کردیا ہے۔

مہاراشٹر میں بی ایم سی نے درگاہ کو منہدم کردیا

author img

By

Published : Mar 23, 2023, 12:18 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے صدر راج ٹھاکرے کے ماہم کے قریب بحیرہ عرب میں ایک زیر تعمیر 'درگاہ' کو 12 گھنٹے کے دوران منہدم کردیا گیا۔ جمعرات کو درگاہ کی انہدامی کارروائی بی ایم سی کی جانب سے کی گئی۔ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی ایک ٹیم نے بھاری پولیس کے ساتھ ایک جے سی بی اور دیگر سامان کے ساتھ مذکور درگاہ کو منہدم کردیا جو ماہم کے قریب بحیرہ عرب سے چند میٹر کے فاصلے پر ایک چھوٹے سے پتھریلے جزیرے پر واقع تھا۔

  • Maharashtra | Demolition drive started at the encroached site of 'Dargah' amid heavy police deployment at Mahim beach in Mumbai after MNS chief Raj Thackeray yesterday alleged that a Dargah is being built here illegally. pic.twitter.com/G0yx2c2Wq2

    — ANI (@ANI) March 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بی ایم سی اور پولیس کی ٹیموں نے اس کی اچھی طرح جانچ کی، سبز اور سفید رنگ والے جھنڈوں کو ہٹا دیا۔ بی ایم سی نے درگاہ کے ارد گرد انہدامی کارروائی شروع کی اور بعد ازاں درگاہ کو بھی منہدم کردیا گیا۔ قبل ازیں انہوں نے اس معاملے پر 600 سال پرانے حضرت مخدوم شاہ بابا کے معتمدوں سے بھی بات چیت کی، جنہوں نے قریبی جزیرے پر کسی بھی غیر قانونی کام کو روکنے کے لیے اپنے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔
سبز کپڑوں، ہاروں اور پھولوں کی چادروں سے ڈھکا یہ درگاہ عقیدت مندوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا تھا۔ عقیدت مند اس درگاہ میں چند میٹر تک گھٹنوں کے نیچے سمندر کے پانی میں داخل ہوکر وہاں پہنچتے تھے اور عبادت کرتے تھے۔یہ پیش رفت اس وقت ہوئی جب راج ٹھاکرے نے ریاستی حکومت، ممبئی پولیس اور شہری انتظامیہ کو سخت انتباہ دیا اور ان کی توجہ ممکنہ سیکورٹی خطرے کی طرف مبذول کروائی۔

مزید پڑھیں: درگاہ حضرت برہیم بیگ کی دیوار منہدم

ایم این ایس کے ترجمان سندیپ دیشپانڈے نے بی ایم سی کی کارروائی کا خیرمقدم کیا، وہیں ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر چندر شیکھر باونکولے نے راج ٹھاکرے کو اس معاملے کو اجاگر کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ گزشتہ روز انہوں نے ایم این ایس کو انتباہ دیا تھا کہ اگر ایک ماہ کے اندر درگاہ کو منہدم نہیں کیا گیا تو اس جگہ پر گنپتی مندر تعمیر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ راج ٹھاکرے نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہم پولیس اسٹیشن درگاہ کے قریب ہی واقع ہے، بی ایم سی کے اہلکار بھی وہاں گھومتے رہتے ہیں، پھر بھی پچھلے دو سالوں سے یہ درگاہ کھلے عام سمندر میں واقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.