ETV Bharat / bharat

Danish Siddiqui Biography: کون تھے دانش صدیقی ؟

افغانستان میں پاکستان سے متصل سرحد پر طالبان اور افغان فوج کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران بھارت کے سینیئر فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی (Danish Siddiqui) ہلاک ہوگئے۔

Danish Siddiqui Biography
Danish Siddiqui Biography: کون تھے دانش صدیقی ؟
author img

By

Published : Jul 16, 2021, 5:35 PM IST

اطلاعات کے مطابق دانش نیوز ایجنسی رائٹر کے فوٹو جرنلسٹ تھے۔ رائیٹر نے اہلکاروں کے حوالے سے دانش کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طالبان اور افغان فوج کے درمیان جھڑپ کے دوران دانش سمیت ایک سینیئر اہلکار کی بھی موت ہوئی ہے۔

فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کون تھے؟

دانش ایک بھارتی فوٹو جرنلسٹ تھے، جن کا تعلق دارلحکومت دہلی کے اوکھلا سے تھا جو صنعتی شہر ممبئی مقیم تھے۔

دانش افغانستان میں طالبان اور افغانستان کی فوج کے درمیان جاری جنگ کو کور کرنے کے لیے افغانستان گئے تھے۔ 16 جولائی سنہ 2021 کو پاکستان سے متصل سرحدی علاقے میں طالبان اور فوج کی جھڑپ میں ہلاک ہوگئے۔

دانش کی عمر

دانش صدیقی 40۔41 برس کے تھے۔ انہیں فوٹو گرافی میں دانش کو پلتزر ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

دانش کی تعلمی لیاقت

جامعہ ملیہ اسلامیہ سے اکانومی میں گریجویٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے علاوہ سنہ 2007 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے ایم سی آر سی ڈپارٹمنٹ سے صحافت کی تعلیم حاصل کی تھی۔

دانش کا صحافتی سفر

دانش نے اپنی صحافی کریئر کی شروعات ایک ٹی وی نیوز چینل میں بطور نمائندہ کی تھی۔ پھر وہ سنہ 2010 کو فوٹو جرنلسٹ کے طور پر بین الاقوامی نیوز ایجنسی رائٹر کے ساتھ جڑ گئے۔

اس دوران انہوں نے اپریل سنہ 2015 میں نیپال میں زلزلے کو اپنے کیمرے میں قید کیا۔

دانش صدیقی نے سنہ 2016۔17 کے دوران عراق کے موصل جنگ کو بھی کور کیا۔ ہانکونگ احتجاج کا بھی احاطہ کیا۔

سنہ 2019۔2020 میں شمالی دہلی میں ہوئے فرقہ ورانہ فساد کو بھی کور کیے۔ اس کے علاوہ جنوبی ایشا، مشرق وسطی اور یورپ میں کورونا کی صورتحال کو بھی کورکیے۔

دانش صدیقی کو ایوراڈ و شہرت

روہنگیان مہاجرین کی دستان کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے دانش کو سنہ 2018 میں روئٹر کے فیچر فوٹو گرافی ایوراڈ پلتزر پرائز سے نوازا جا چکا ہے۔

اسی طرح سنہ 2020 میں شمال دہلی میں ہوئے فرقہ ورانہ فساد کے دوران دانش کے ذریعے کھیچی گئی تصوریر دنیا بھر میں وائرل ہوئیں اور سرخیاں بنیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.