بھارت میں امریکہ کے عبوری سفیر ڈینیئل بی اسمتھ نے جمعہ کے روز امریکی صدر جو بائیڈن کے امریکہ اور بھارت کی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ صدر بائیڈن بھارت کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
بھارت میں امریکی سفیر نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ "میں اپنی حکومتوں اور لوگوں کے مابین قریبی تعاون کی سمت میں کام کرنے کا منتظر ہوں۔ یہ بھارتی عوام کے لئے ایک مشکل وقت ہے۔ کووڈ 19 نے بہت سارے لوگوں کی زندگیوں کو چھین لیا ہے اور امریکہ کی حکومت بھارت کو زندگی بچانے میں مدد فراہم کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے کوشش کر رہی ہے کیونکہ ہم مل کر اس وائرس کا مقابلہ کرتے ہیں۔''
انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکی عوام اور کمپنیاں بھارت کے ساتھ کھڑی ہیں اور اس بات کو دہرایا کہ صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ اس بحران کے وقت بھارت کے ساتھ ہے کیونکہ بھارت ضرورت کے وقت امریکہ کے ساتھ کھڑا تھا۔
انہوں نے بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیشن کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔