ETV Bharat / bharat

Dalai Lama Kissing Video دلائی لامہ کا قابل اعتراض ویڈیو وائرل، بچے اور اس کے اہل خانہ سے معافی مانگی - دلائی لامہ کے بچے کو چومنے کا ویڈیو

تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کا ایک قابل اعتراض ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ جب بچہ روحانی پیشوا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جھکا تو دلائی لامہ نے اسے اپنی زبان چومنے کو کہا۔ اس متنازع ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد دلائی لامہ نے بچے اور اس کے اہل خانہ سے معافی بھی مانگ لی ہے۔

dalai lama caught on video kissing boy on lips
دلائی لامہ کی قابل اعتراض ویڈیو وائرل
author img

By

Published : Apr 10, 2023, 1:00 PM IST

چنڈی گڑھ: تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کا ایک قابل اعتراض ویڈیو سامنے آیا ہے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں دلائی لامہ اپنی زبان باہر نکالتے ہوئے بچے کو چوسنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ ویڈیو میں اسے نابالغ لڑکے سے پوچھتے ہوئے سنا بھی گیا ہے کہ "کیا تم میری زبان چوس سکتے ہو؟" اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ غصے سے بھرے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ تمام واقعہ بدھ مت کے ایک پروگرام میں پیش آیا۔ ویڈیو پر تنازع کھڑا ہونے کے بعد انھوں نے بچے اور اس کے اہل خانہ سے معافی بھی مانگ لی۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ بپا ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ایک شکل ہے۔ اسے انگریزی لفظ میں pedophilia کہا جاتا ہے۔ دوسری جانب ان کے کچھ پیروکار ان کا دفاع کرتے ہوئے نظر آئے۔ دلائی لامہ کے ایک پیروکار اور ہمدرد کا کہنا ہے کہ وہ اس لڑکے کے ساتھ مذاق کر رہے تھے۔ تاہم، بچوں کے جنسی استحصال کے متاثرین کا کہنا ہے کہ ایک بالغ کی طرف سے اس طرح کا برتاؤ جنسی تعلق کا سنگین معاملہ ہے۔ یہ ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ہماچل پردیش کے دھرم شالہ میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں موسیقی سے محبت کرنے والے اسکول کے بہت سے طلباء نے موسیقی آلات بجا کر دلائی لامہ کی لمبی عمر کے لیے دعا کی۔ اس سے قبل دلائی لامہ نے 2019 میں یہ کہہ کر ایک بڑا تنازع کھڑا کر دیا تھا کہ اگر ان کی جانشین عورت ہوتی ہے تو اسے پرکشش ہونا چاہیے۔ دلائی لامہ کے اس تبصرے پر دنیا بھر میں تنقید کی گئی۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے متنازعہ تبصروں پر معافی مانگ لی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.