احمد آباد: مشرقی وسطی بحیرہ عرب پر آنے والا شدید سمندری طوفان بپرجوائے گزشتہ چھ گھنٹوں کے دوران شمال مشرق کی طرف بڑھ گیا اور ایک انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کی طرف پھیلے ہوئے سمندری طوفان نے ایک بار پھر اپنا رخ تبدیل کرتے ہوئے گجرات کی طرف کر دیا ہے۔ اس طوفان کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے ریاست کی تمام بندرگاہوں پر الرٹ جاری کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق 15 جون کو سمندری طوفان 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گجرات کے کَچھ ساحل سے ٹکرائے گا۔
-
#WATCH | High tide witnessed at Dwarka as 'Biparjoy' turns into an Extremely Severe Cyclonic Storm, to cross Gujarat coast on 15th June pic.twitter.com/P16sK8vn3z
— ANI (@ANI) June 11, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | High tide witnessed at Dwarka as 'Biparjoy' turns into an Extremely Severe Cyclonic Storm, to cross Gujarat coast on 15th June pic.twitter.com/P16sK8vn3z
— ANI (@ANI) June 11, 2023#WATCH | High tide witnessed at Dwarka as 'Biparjoy' turns into an Extremely Severe Cyclonic Storm, to cross Gujarat coast on 15th June pic.twitter.com/P16sK8vn3z
— ANI (@ANI) June 11, 2023
محکمہ موسمیات نے طوفان کے حوالے سے سوراشٹرا اور کَچھ کے ساحلوں کے لیے یلو الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ کچھ وقت قبل سمندری طوفان کے گجرات سے ٹکرانے کا امکان کم تھا، اس کے باوجود سسٹم تمام حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سمندری طوفان بپرجوئے 15 جون تک گجرات پہنچ سکتا ہے۔
بِپرجوائے طوفان کی وجہ سے گجرات کے دوارکا، پوربندر اور سورت میں سمندری لہریں اونچی ہو گئی ہیں۔ اس کے بعد محکمہ موسمیات نے کَچھ، دوارکا، پوربندر، جام نگر، جوناگڑھ، موربی اور راجکوٹ سمیت دیگر علاقوں میں الرٹ جاری کیا ہے۔ طوفان کی موجودہ پوزیشن کے بارے میں بات کریں تو یہ پوربندر سے 480 کلومیٹر، دوارکا سے 530 کلومیٹر اور کَچھ کے نالیہ سے 610 کلومیٹر دور ہے۔
-
#WATCH | Tidal waves and rain hit Mumbai due to cyclonic storm 'Biparjoy' in Arabian Sea pic.twitter.com/BehVpPrqVA
— ANI (@ANI) June 11, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Tidal waves and rain hit Mumbai due to cyclonic storm 'Biparjoy' in Arabian Sea pic.twitter.com/BehVpPrqVA
— ANI (@ANI) June 11, 2023#WATCH | Tidal waves and rain hit Mumbai due to cyclonic storm 'Biparjoy' in Arabian Sea pic.twitter.com/BehVpPrqVA
— ANI (@ANI) June 11, 2023
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 14 جون کی صبح تک سمندری طوفان کے شمال کی طرف بڑھنے کا قوی امکان ہے، پھر شمال مشرق کی طرف بڑھے گا اور سوراشٹرا اور کچھ سے ملحقہ پاکستان کے ساحلی علاقوں مانڈوی (گجرات) اور کراچی (پاکستان) کو عبور کرے گا۔ اس کے بعد 15 جون کو 125 سے 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے ساتھ 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک شدید گردابی طوفان میں بدلنے کا قوی امکان ہے۔