ETV Bharat / bharat

Protest Against Nupur Sharma: رانچی میں احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ، ایک شخص ہلاک - جمعہ کی نماز کے بعد لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا

رانچی کی مرکزی سڑک پر جمعہ کی نماز کے بعد لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔ Protest Against Nupur Sharma

رانچی میں پتھراؤ اور فائرنگ کے بعد کرفیو نافذ

author img

By

Published : Jun 10, 2022, 6:09 PM IST

Updated : Jun 10, 2022, 8:05 PM IST

جھارکھنڈ: رانچی کی مرکزی سڑک پر نماز کے بعد لوگوں نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں سیاہ پٹی اور مذہبی جھنڈا لیے ڈیلی مارکیٹ کے سامنے البرٹ ایکا چوک کی طرف احتجاج کیا۔ Protest Against Nupur Sharma

رانچی میں احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ، کرفیو نافذ

اس دوران ڈیلی مارکیٹ کے قریب پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے بعد مشتعل ہجوم نے پتھراؤ شروع کردیا۔ وہیں پولیس حالات کو قابو کرنے میں مصروف ہے۔ فی الحال سجاتا چوک اور اقرا مسجد کے قریب بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔ ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ پورے علاقے میں بڑی تعداد میں آئی آر بی، جے اے پی اور ضلع پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔

احتجاج کے دوران جھڑپ کے بعد پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ اس فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔ وہیں ڈیلی مارکیٹ کے اسٹیشن انچارج اودھیش ٹھاکر کے سر میں چوٹ آئی ہے۔ ایس ایس پی رانچی سریندر کمار جھا کے سر پر بھی چوٹ آئی ہے۔ ساتھ ہی اس جھڑپ میں کئی پولیس اہلکار زخمی بتائے گئے، جنہیں ریمس RIMS میں داخل کرایا گیا۔

Last Updated : Jun 10, 2022, 8:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.