ETV Bharat / bharat

Curfew Imposed in Patiala: خالصتان مردہ باد مارچ سے کشیدگی کے بعد پٹیالہ میں کرفیو - پٹیالہ میں تشدد

پٹیالہ میں خالصتان مردہ باد مارچ کے دوران شیوسینا (بالا صاحب) کے کارکنوں اور خالصتان کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد شہر میں کشیدگی ہے۔ اس دوران پولیس کو مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوا میں گولیاں چلانی پڑیں۔ خیال رہے کہ جمعہ کو خالصتانی دہشت گرد اور سکھ فار جسٹس تنظیم کے بانی گرپتونت پنو نے خالصتان یوم تاسیس منانے کا اعلان کیا تھا اور شیو سینا نے احتجاجاً خالصتان مردہ باد مارچ نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ Curfew Imposed in Patiala

پٹیالہ میں تصادم کے بعد کرفیو
پٹیالہ میں تصادم کے بعد کرفیو
author img

By

Published : Apr 29, 2022, 8:21 PM IST

Updated : Apr 30, 2022, 12:47 PM IST

پٹیالہ: پنجاب کے پٹیالہ شہر میں شیوسینا کے کارکنوں اور خالصتان نظریے کے حامیوں میں تصادم کے بعد احتیاطی طور پر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ شیوسینا لیڈر ہریش سنگلا کو آج کے واقعہ کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ہندو سماج کے لوگوں نے ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ کالی ماتا مندر میں میٹنگ کے بعد باہر آئے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کی وجہ سے شہر کے امن و سکون کو نقصان پہنچا ہے۔ اس سے پہلے شیوسینا نے انہیں پارٹی سے نکال دیا تھا۔پٹیالہ کی صورتحال پر آج شام چندی گڑھ میں ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ ہو رہی ہے جس میں وزیر اعلی بھگونت مان، پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اور سینئر افسران حصہ لے رہے ہیں۔ Curfew Imposed in Patiala

پنجاب کے تاریخی شہر پٹیالہ میں آج دو برادریوں کے درمیان پرتشدد تصادم کے دوران پولیس کو مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوا میں گولیاں چلانی پڑیں۔ خیال رہے کہ جمعہ کو خالصتانی دہشت گرد اور سکھ فار جسٹس تنظیم کے بانی گرپتونت پنو نے خالصتان یوم تاسیس منانے کا اعلان کیا تھا اور شیو سینا نے احتجاجاً خالصتان مردہ آباد مارچ نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

خالصتان مردآباد مارچ سے کشیدگی کے بعد پٹیالہ میں کرفیو

جب شیو سینا کے کارکن خالصتان مردہ باد مارچ نکال رہے تھے تو کالی دیوی مندر کے قریب سکھ تنظیموں اور شیو سینا کے کارکنوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ اس دوران مندر کے قریب دونوں طرف سے تلواریں بھی چلائی گئیں اور پتھراؤ بھی کیا گیا۔ حالات کو بے قابو ہوتے دیکھ کر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی موجودگی میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔ کچھ پتھر پولیس اہلکاروں کو بھی لگے، جس کے بعد پولیس کو ہلکی طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔

فی الحال صورتحال کشیدہ لیکن قابو میں ہے۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر شہر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور دونوں تنظیموں کو مظاہرے اور مارچ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس (پٹیالہ رینج) راکیش اگوال نے کہا کہ اس وقت صورتحال قابو میں ہے۔ افواہوں کی وجہ سے معاملہ بھڑک گیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور امن و امان برقرار رکھنے میں مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Karauli Violence: کرولی تشدد کے مرکزی ملزمین کی جائیداد قرق کی جائے گی

پٹیالہ میں پرتشدد جھڑپوں کو قابل مذمت اور بدقسمتی قرار دیتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے لوگوں سے افواہوں سے گریز کرنے اور امن و امان کے ساتھ ساتھ محبت، امن، باہمی بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ جمعہ کو مان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بحران کی گھڑی میں تحمل کا مظاہرہ کریں اور دونوں برادریوں کے درمیان تصادم کے سلسلے میں پولیس اور سول انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو امن اور ہم آہنگی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس دوران مان نے ٹویٹ کیا کہ "پٹیالہ میں تصادم کا انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ میں نے ڈی جی پی سے بات کی ہے اور علاقے میں امن بحال ہو گیا ہے۔ ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی کو بھی ریاست میں گڑبڑ پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پنجاب کا امن اور ہم آہنگی بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔اپنی حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جانا چاہیے جس سے ہمارے پرامن ماحول میں خلل پڑے، کیونکہ ہم سب پنجاب کو ملک کی سب سے پرامن، ہم آہنگی اور خوش حال ریاست بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یواین آئی

Last Updated : Apr 30, 2022, 12:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.