ETV Bharat / bharat

Qatar World Cup 2022 یوراگوئے کے خلاف پرتگال کے افتتاحی گول میں کرسٹیانو رونالڈو کا کوئی کردار نہیں، ایڈیڈاس

author img

By

Published : Nov 29, 2022, 10:54 PM IST

فیفا ورلڈ کپ 2022 میں استعمال ہونے والی آفیشل گیند فراہم کرنے والے ایڈیڈاس نے اپنی ٹیکنالوجی کی مدد سے تصدیق کی ہے کہ پیر کو یوراگوئے کے خلاف پرتگال کے افتتاحی گول میں کرسٹیانو رونالڈو کا کوئی کردار نہیں تھا۔ Portugal vs Uruguay Football Match

یوراگوئے کے خلاف پرتگال کے افتتاحی گول میں کرسٹیانو رونالڈو کا کوئی کردار نہیں، ایڈیڈاس

لوسیل: فیفا ورلڈ کپ 2022 میں استعمال ہونے والی آفیشل گیند فراہم کرنے والے ایڈیڈاس نے اپنی ٹیکنالوجی کی مدد سے تصدیق کی ہے کہ پیر کو یوراگوئے کے خلاف پرتگال کے افتتاحی گول میں کرسٹیانو رونالڈو کا کوئی کردار نہیں تھا۔ یوراگوئے کے خلاف پرتگال کے میچ کے 54ویں منٹ میں رونالڈو نے گول کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن بعد میں اس گول کا سہرا ان کے ساتھی کھلاڑی برونو فرنینڈس کو گیا۔ Ronaldo Goal Against Uruguay

فرنینڈس نے پچ کے بائیں جانب سے گیند کو کراس کیا اور گیند گول میں جاتے ہی رونالڈو نے سب سے زیادہ چھلانگ لگائی۔ بعد میں ری پلے سے معلوم ہوا کہ رونالڈو اور گیند کے درمیان کوئی رابطہ نہیں تھا۔ ایڈیڈاس نے ایک بیان میں کہاکہ "پرتگال اور یوراگوئے کے درمیان میچ میں استعمال ہونے والی ایڈیڈاس الریحلا آفیشل میچ بال کی 'کنیکٹڈ بال' ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ میچ کا افتتاحی گول کرسٹیانو رونالڈو نے گیند کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Qatar World Cup سابق فٹبالر کی ایرانی فٹبال ٹیم پر تنقید

اس گول کے ساتھ رونالڈو ورلڈ کپ میں پرتگال کے لیے سب سے زیادہ گول اسکورر کے طور پر یوسیبیو میں شامل ہو سکتے تھے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ میں مزید گول کرنے کی دوڑ میں اپنے روایتی حریف لیونل میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ 'گیند پر کوئی بیرونی فورس نہیں ماپا جا سکتا۔ گیند کے اندر 500 ہرٹز آئی ایم یو سینسر کی مدد سے ہم درست تجزیہ کرپاتے ہیں۔ واضح رہے کہ قطر ورلڈ کپ کے لیے استعمال ہونے والی آفیشل میچ گیند الریحلا میں ایک سینسر ہوتا ہے جو ریفریوں کو چھونے کا پتہ لگانے میں مدد کرتا ہے۔ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں اس ٹیکنالوجی والی پہلی گیند ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.