ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ اس دوران مہاراشٹرا میں سب سے ز ائد 13601 فعال کیسز بڑھے جس کے بعد ریاست میں یہ تعداد بڑھ کر 1،67،637 ہوگئی ہے۔
اس دوران جن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال کیسز کم ہوئے ہیں ان میں کیرالہ ، پڈوچیری ، لکشدیپ ، میزورم اور انڈومان نکوبار شامل ہیں۔
کیرالہ میں اس دوران فعال کیسز 235 کم ہو کر 25463 رہ گئے اور اس دوران مہاراشٹر اور کیرالہ میں اس وبا سے نجات والوں میں کی سب سے زیادہ تعداد 12174 اور 12174 رہی ۔ اس وبا سے سب سے زیادہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کے معاملے میں مہاراشٹر پہلے اور کیرالہ دوسرے نمبر پر ہے ۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 39،726 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 15 لاکھ 14 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20،654 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں
جن سے اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1،10،83،679 ہو گئی ہے ۔ فعال کیسز 18،918 بڑھ کر 2،71،282 ہوگئے ہیں۔ اسی دوران مزید 154 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،59،370 ہوگئی ۔