ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے اس کیس کے ایک اور شریک ملزم احمد Gulafshan Fatima and Tasleem Ahmad Bail Petition کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کر دی۔
فاطمہ اور احمد سمیت کئی دیگر کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ UAPA Case Against Gulafshan Fatima درج کیا گیا ہے۔ ان پر فروری 2020 میں شمال مشرقی دہلی کے علاقوں میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کا 'ماسٹر مائنڈ' ہونے کا الزام ہے۔ اس فرقہ وارانہ فسادات کے دوران 53 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ 14 مارچ کو کانگریس کی سابق کونسلر عشرت جہاں کو ضمانت دیتے ہوئے، عدالت نے کہا تھا کہ چارج شیٹ میں مختلف گروہوں اور افراد کی جانب سے "پہلے سے سوچی سمجھی سازش" کا الزام لگایا گیا ہے۔ Delhi Violence
تاہم، عدالت نے کہا کہ چارج شیٹ یا گواہوں کے بیانات کے مطابق، عشرت جہاں وہ خاتون نہیں تھی جس نے "چکا جام کے بارے میں سوچا" اور نہ ہی وہ کسی واٹس ایپ گروپ یا تنظیم کی رکن تھیں۔ عشرت جہاں پر بھی یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج ہے۔ Delhi Violence
یہ بھی پڑھیں: Two Years After Delhi Violence: آنکھ گنوانے والے ناصر کی آج تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی
ان کے علاوہ خالد سیفی، عمر خالد، جے این یو کی طالبات نتاشا ناروال اور دیونگنا کالیتا، جامعہ رابطہ کمیٹی کی رکن صفورا زرگر، سابق اے اے پی کونسلر طاہر حسین اور بہت سے دوسرے لوگوں کے خلاف بھی یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج ہے۔ Delhi Violence