ETV Bharat / bharat

کورونا بحران: بین الاقوامی برادری کی طرف سے بھارت کی مدد کا سلسلہ جاری - ملک میں تباہی

ہندوستان میں کورونا وائرس کے غیر معمولی اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عرب امارات، سعودی عرب، سنگاپور، یورپی یونین، برطانیہ، چین اور فرانس سمیت متعدد ممالک کی جانب سے مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔

کورونا بحران: بین الاقوامی برادری کی طرف سے بھارت کی مدد کا سلسلہ جاری

author img

By

Published : May 4, 2021, 11:55 AM IST

کورونا کی دوسری لہر نے ملک میں تباہی مچا رکھی ہے۔ ملک میں روزانہ تین لاکھ سے زائد کیسز آرہے ہیں۔ کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے ملک بھر میں آکسیجن کے استعمال میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے کئی ریاستوں میں آکسیجن کی کمی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔

کورونا بحران: بین الاقوامی برادری کی طرف سے بھارت کی مدد کا سلسلہ جاری

ملک کے بہت سے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے صورتحال تشویشناک ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اب تک تقریباً دو لاکھ لوگ بروقت آکسیجن اور ضروری ادویات نہ ملنے سے دم توڑ چکے ہیں۔ ہسپتالوں میں بستروں کے علاوہ آکسیجن کی بھی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ہندوستان میں کورونا وائرس کے غیر معمولی اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عرب امارات، سعودی عرب، سنگاپور، یورپی یونین، برطانیہ، چین اور فرانس سمیت متعدد ممالک کی جانب سے مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔ سعودی عرب کے محکمہ صحت نے 80 ٹن مائع آکسیجن گیس بھارت بھیجا ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم انڈین سفارت خانے کی جانب سے اڈانی گروپ اور میسرز لائنڈ کے تعاون سے 80 ٹن مائع آکسیجن گیس بھارت بھیجے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

ریاض میں قائم انڈین سفارت خانہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے اس موقع پر انڈیا کی ہر طرح کی مدد، حمایت اور تعاون پر دلی طور پرشکریہ ادا کیا ہے۔

بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق جرمنی نے بھی طبی ماسک اور لکویڈ آکسیجن فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، فرانس بھی آکسیجن فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے وہیں برطانیہ کا کہنا ہے کہ آکسیجن کنسنٹریٹر کے ذریعہ بھارت کی مدد کرنا چاہتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین نے تقریبا 26،000 وینٹیلیٹر اور آکسیجن کونسیٹرس بھارت کو بھیجا ہے۔ وہیں آکسیجن گیس کے سیلنڈرز سنگا پور سے بھی بذریعہ ہوائی جہاز منگوائے جا چکے ہیں۔

امریکہ نے ہندوستان کی مدد کرتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ وہ 'فوری طور پر' کوویشیلڈ کی ویکسین بنانے، حفاظتی پوشاکوں، پی پی ای کٹس، ٹیسٹنگ کٹس کی فراہمی کے لئے بھارت کو درکار خام مال مہیا کرے گا، جو کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج میں مدد اور فرنٹ لائن کارکنوں کی حفاظت کرے گا کیونکہ اس ملک میں بڑے پیمانے پر کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکہ ایئر انڈیا کا102A نیویارک کے جان ایف کینیڈی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پانچ ٹن (5000 کلوگرام) آکسیجن کونسنٹریٹرز بھیجا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا سے بدتر ہوچکی حالت پر پاکستان کی فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کو امداد کی پیشکش کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.