ETV Bharat / bharat

coronavirus update: مسلسل دوسرے دن ایک لاکھ سے کم نئے کیسز، 2219 اموات - بھارت میں کورونا وائرس

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے 92 ہزار 596 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ اسی دوران 2 ہزار 219 افراد کی موت بھی واقع ہوئی۔

coronavirus update in india in last 24 hours
مسلسل دوسرے دن ایک لاکھ سے کم نئے کیسز، 2219 اموات
author img

By

Published : Jun 9, 2021, 9:50 AM IST

بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ نہ صرف نئے کیسز میں ہی بلکہ کووڈ 19 سے ہونے والی اموات میں بھی پہلے کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے۔ آج دوسرا دن ہے جب ایک دن میں ایک لاکھ سے کم نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہو۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 92,596 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 90 لاکھ 89 ہزار 69 تک پہنچ گئی ہے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

اسی عرصے میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2219 افراد کی جان بھی گئی ہے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 53 ہزار 528 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں نئے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1,62,664 رہی جس کی وجہ سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 75 لاکھ 4ہزار 126ہوگئی ہے۔

ملک میں فعال کیسز کی تعداد 12 لاکھ 31 ہزار 415 ہے۔ جبکہ ویکسینیشن کی مجموعی تعداد 23 کروڑ 90 لاکھ 58 ہزار 360 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال پر ایک نظر:

کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد: 2,90,89,069

صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد: 2,75,04,126

اموات کی مجموعی تعداد: 3,53,528

کورونا وائرس کے فعال کیسز: 12,31,415

مجموعی ٹیکہ کاری: 23,90,58,360

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.