ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورتِ حال

author img

By

Published : Feb 7, 2021, 2:35 PM IST

بھارت میں کورونا وائرس کی تعداد میں نشیب و فراز کے درمیان گذشتہ پانچ دنوں سے یومیہ تقریباً 12 ہزار کیسز سامنے آرہے ہیں ۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

ملک کے اندر گذشتہ پانچ دنوں سے یومیہ 12 ہزار نئے کیسز کی شناخت ہو رہی ہے۔

اسی عرصہ میں ایکٹیو کیسز میں معمولی سا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ وہیں، یومیہ اموات کی تعداد دوسرے دن بھی 100 سے نیچے رہی۔

دریں اثنا ، ملک میں اب تک 57 لاکھ 75 ہزار 322 افراد کو کوڈ 19 ویکسین دی جا چکی ہے۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 12،059 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ آٹھ لاکھ 26 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں کورونا وائرس کے 12 ہزار سے زیادہ نئے کیسز

اسی عرصے کے دوران 11،805 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

جس سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 22 ہزار 601 ہوگئی ہے۔

اسی دوران ایکٹیو کیسز176 سے بڑھ کر1،48،766 ہو گئے ہیں اور ملک میں مزید 78 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجوعی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 996 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز 95 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔

اس وقت ملک میں شفایابی کی شرح 97.19 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.37 اور اموات کی شرح 1.43 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.