گزشتہ کچھ دنوں سے فعال معاملات میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا تھا، لیکن پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس میں 1285 کمی واقع ہوئی ہے۔
اس دوران مرنے والوں کی تعداد 77 درج کی گئی، جو پچھلے کچھ دنوں کے مقابلے میں کم ہے۔ جمعہ کے روز مرنے والوں کی تعداد 113، ہفتہ کو 108، اتوار کو 100 اور پیر کو 97 تھی۔
اس دوران ملک میں اب تک دو کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ آٹھ ہزار افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ منگل کی صبح صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 15388 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ 44 ہزار 786 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:
راجستھان کی صائمہ سید ملک کی پہلی ون اسٹار رائڈر
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 16596 مریض صحت مند ہوچکے ہیں، جنہیں ملاکر اب تک 10899394 مریض کورونا سے نجات پاچکے ہیں۔ فعال معاملات کی تعداد 1285 سے کم ہو کر 187462 ہوگئی۔ اسی دوران، مزید 77 مریضوں کی موت کے ساتھ، اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد 157930 ہوگئی ہے۔
یو این آئی۔