ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا کے سرگرم معاملے تقریبا 1.70 لاکھ

ملک میں کورونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن کی بڑے پیمانے پر مہم کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ کورونا کے فعال معاملے کم ہوکر 1.70 لاکھ رہ گئے ہیں۔

Corona's active cases in the country are about 1.7 million
ملک میں کورونا کے سرگرم معاملے تقریبا 1.70 لاکھ
author img

By

Published : Jan 28, 2021, 2:53 AM IST

ادھر ملک میں اب تک 23 لاکھ 28 ہزار 799 افراد کو کووڈ 19 ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ آج پورے ملک میں 299299 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئیں۔

بدھ کی رات گئے تک مختلف ریاستوں سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 11،146 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور سے ایک کروڑ سات لاکھ ایک ہزار 427 افراد سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ، 13،930 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے ایک کروڑ تین لاکھ 72 ہزار 258 ہوگئی ہے۔ فعال معاملے 5،663 کم ہوکر 1،70،835 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 111 مریض فوت ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد مجموعی طور سے ایک لاکھ 53 ہزار 862 ہوگئی۔

جزوی اضافے کے ساتھ ملک میں صحتیاب ہونے کی شرح 96.92 فیصد پر آگئی ہے اور فعال معاملوں کی شرح کم ہوکر 1.59 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.44 فیصد ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.