ETV Bharat / bharat

کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں ایک بار پھر اضافہ - corona virus increased in india

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 34،403 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی۔

corona
کورونا
author img

By

Published : Sep 17, 2021, 4:55 PM IST

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے، حالانکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد اس کے مقابلے میں زیادہ ہے، جس کی وجہ سے فعال معاملوں میں کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دریں اثنا، جمعرات کو ملک میں 63 لاکھ 97 ہزار 972 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے اور اب تک مجموعی طور سے 77 کروڑ 24 لاکھ 25 ہزار 744 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 34،403 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 33 لاکھ 81 ہزار 728 ہو گئی ہے۔ اس دوران 37،950 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے صحتیاب لوگوں کی تعداد تین کروڑ 25 لاکھ 98 ہزار 424 ہو گئی ہے۔ سرگرم معاملے 3867 کم ہو کر تین لاکھ 39 ہزار 056 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 320 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 4،44،248 ہو گئی ہے۔

ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.65 فیصد ہوگئی ہے اور فعال معاملوں کی شرح 1.02 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھاگلپور میں سمسیا نوارن سمیتی کے ذریعہ کورونا ویکسین کیمپ کا انعقاد

کیرالہ اس وقت فعال معاملوں کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے، حالانکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 4559 سرگرم معاملے کم ہوئے ہیں اور اب ان کی تعداد 1،86،754 ہے۔ اس وقت 25،563 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے باعث کورونا سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 42،36،309 ہوگئی ہے جبکہ 178 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 23،165 ہوگئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.