ETV Bharat / bharat

جے پور: کورونا وائرس نے بدل دی قبرستان کی حالت

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے گھاٹ گیٹ کے علاقے میں واقع قبرستان کو ہارون آباد کے مرحومین کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ کورونا وبا کی دستک دینے سے قبل اس قبرستان کی حالت کافی خستہ حال تھی یہاں پر کوئی توجہ دینے والا نہیں تھا۔

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 3:44 PM IST

کورونا وائرس نے بدل دی قبرستان کی حالت
کورونا وائرس نے بدل دی قبرستان کی حالت

جب راجستھان میں کورونا کی وبا نے دستک دی اور یہاں پر کورونا سے لوگوں کی موت شروع ہوئی تو ذمہ داران نے اس قبرستان کی جانب توجہ دی۔ اس کے بعد اس قبرستان کی حالت ہی بدل گئی۔ کرونا وبا سے انتقال ہونے والے لوگوں کے لیے جس جگہ کو مقرر کیا گیا ہے اس جگہ کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔

کورونا وائرس نے بدل دی قبرستان کی حالت

اس قبرستان میں خدمات انجام دینے والے جاوید پٹھان کا کہنا ہے کہ دارالحکومت جے پور میں واقع اس قبرستان کی جتنی بہتر دیکھ بھال کی جا رہی ہے، اس بنیاد پر آج ہم دعوے کے ساتھ میں کہہ سکتے ہیں کہ ایسا قبرستان پورے ہندوستان میں کہیں پر نظر نہیں آئے گا۔

جاوید کا کہنا ہے کہ پہلے تو ہم لوگوں کو یہ ناممکن لگ رہا تھا کیونکہ یہاں پر کیچڑ بھر جاتا تھا۔ اس کے بعد ہم لوگوں نے رکن اسمبلی اور بلدیہ کو درخواست دی جس کے بعد ان لوگوں نے ہمیں سرکاری مشینری دی اور آج الحمدللہ قبرستان کی صورت حال یکسر تبدیل ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ اس قبرستان میں اب تک 171 کورونا وبا سے انتقال ہونے والے لوگوں کی نماز جنازہ پڑھائی جا چکی ہے اور تدفین کی جا چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.