ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) ڈاکٹر وینوگوپال جی سومانی نے آج کہا کہ ملک میں جن دو کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کو منظوری دی گئی ہے وہ 110 فیصد محفوظ ہیں۔
ڈاکٹر سومانی نے آج صحافیوں کو بتایا کہ اگر کسی ویکسین کے غیر محفوظ ہونے سے متعلق کوئی بھی تشویش ہوگی تو اسے کبھی منظوری نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کے سائڈ افیکٹ بالکل دوسری ویکسینوں کی طرح ہیں۔ اس سے ہلکا بخار ہونا، ہلکا درد اور الرجی ہونا عام بات ہے۔
ڈی سی جی آئی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین سے نامردی پیدا ہونا سراسر بکواس بات ہے۔