ETV Bharat / bharat

کورونا کی ٹیکہ کاری 16 جنوری سے ہوگی شروع - 16 جنوری سے ہوگی ٹیکہ کاری

کورونا کی وبا کے خلاف جنگ اب اپنے آخری مرحلے میں پہنچتی نظر آ رہی ہے۔ دنیا بھر میں قہر برپا کرنے والی اس وبا کا اب تک کوئی علاج نہیں تھا۔

corona-vaccination-will-begin-on-january-16
16 جنوری سے شروع ہوگی کورنا کی ٹیکہ کاری
author img

By

Published : Jan 9, 2021, 4:52 PM IST

Updated : Jan 9, 2021, 6:02 PM IST

بھارت سرکار نے جانکاری دی ہے کہ 16 جنوری 2021 سے کورونا کے لیے ٹیکہ کاری کا عمل شروع کیا جائے گا۔ ٹیکہ کاری کی شروعات میں طبی ملازمین اور فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔ یعنی کورونا کی ٹیکہ کاری مرحلہ وار طریقے سے انجام دی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں جن طبی ملازمین اور فرنٹ لائنرس کی ٹیکہ کاری کی جائے گی ان کی تعداد تقریباً 3 کروڑ ہے۔

اس کے بعد دوسرے مرحلے میں 50 سال سے زیادہ اور اس سے کم عمر کے ان لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا جو کسی سنگین بیماری میں مبتلا ہیں۔ ان کی تعداد تقریباً 27 کروڑ ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کے لیے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلی سطح کی میٹنگ کی۔

ٹیکہ کاری کے لیے سبھی ریاستی حکومتوں نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس کے لیے ملک گیر سطح پر دو بار ڈرائی رن (مشق) کیا گیا ہے۔ کووی شیلڈ اور کو ویکسین کو پیداواری مرکز سے لے کر ٹیکہ کاری بوتھ تک پہنچانے کے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

اس کے مطابق ویکسین کو انسولیٹیڈ وین کے ذریعہ پیداواری مرکز سے ایئر پورٹ تک پہنچایا جائے گا۔ وہاں سے انہیں کرنال (شمال)، ممبئی (مغرب)، چنئی (جنوب) اور کولکاتا (مشرق ) سمیت چار علاقائی ویکسین اسٹور تک پہنچایا جائے گا۔

ان چاروں ویکسین ڈپو سے ویکسین کو سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بنے اسٹوروں تک پہنچایا جائے گا۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کل 29 ہزار کولڈ چین مراکز بنائے گئے ہیں۔ یہاں سے ٹیکوں کو ٹیکہ کاری بوتھ تک لے جایا جائے گا۔ بھارت کا ہدف پہلے مرحلے میں 30 کروڑ لوگوں کی ٹیکہ کاری کرنی ہے جو تقریباً چھ ماہ میں مکمل ہوگا۔

کولڈ چین میں ڈیپ فیجر ہوگا۔ یہاں پر ٹیکوں کو 2-8 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھا جائے گا۔ ٹیکہ کاری شروع ہونے سے ایک دن پہلے ویکسین کو اس کے مرکز تک پہنچایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

امیر ممالک ویکسین سپلائی میں غریب ملکوں کی مدد کریں: ڈبلیو ایچ او

سعودی فرماں روا شاہ سلمان کو کورونا ویکسین دی گئی

واضح رہے کہ پوری دنیا کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے والی کورونا کی وبا کا اب تک کوئی علاج نہیں تھا۔ لیکن اب دنیا کے کئی ملکوں نے اس بیماری کی ٹیکہ کاری شروع کر دی ہے۔

وہیں، بھارت میں بھی دو ویکسینز تیار ہو چکی ہیں۔ حکومت 16جنوری سے ان ویکسین کی مدد سے ٹیکہ کاری کی شروعات کرے گی۔

Last Updated : Jan 9, 2021, 6:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.