مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 35 لاکھ 66 ہزار 347 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔ ملک میں کل ویکسینیشن 96 کروڑ 82 لاکھ 20 ہزار 997 ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شام تک انڈین کووڈ ویکسینیشن 97 کروڑ کے اعداد و شمار کو عبور کرنے کا امکان ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 19808 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد تین کروڑ 33 لاکھ 62 ہزار 709 ہوگئی ہے۔ ریکوری ریٹ 98.07 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 72.51 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی گئی
گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 18987 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس وقت ملک میں دو لاکھ چھ ہزار 586 کووڈ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ پوزیٹیوٹی ریٹ 0.61 فیصد ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کل13 لاکھ ایک ہزار 83 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اب تک ملک میں 58 کروڑ 76 لاکھ 64 ہزار 525 کووڈ ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
(یو این آئی)