ETV Bharat / bharat

پروفیسر اخترالواسع کورونا سے متاثر - ہولی فیملی اسپتال کے کووڈ شعبے

ماہر اسلامیات پروفیسر اختر الواسع کی گذشتہ رات کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد انھیں ہولی فیملی اسپتال کے کووڈ شعبے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

professor akhtarul wasey
پروفیسر اخترالواسع
author img

By

Published : Mar 21, 2021, 6:09 PM IST

ہولی فیملی میں چند دنوں سے زیر علاج ماہر اسلامیات پروفیسر اختر الواسع کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں، جس کے بعد انہیں اسپتال کے کووڈ شعبے میں منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، پروفیسر واسع کو تین روز قبل سینے میں تکلیف اور شوگر میں اضافے کے پیش نظر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ابتدائی جانچ کے بعد انہیں سیمی آئی سی یو میں رکھا گیا۔ گذشتہ رات کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے۔

علمی، مذہبی اور سماجی حلقوں میں موصوف کے کورونا رپورٹ مثبت آنے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کے رفقا، عزیزوں اور خیر خواہوں نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.