ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کا نکلنا بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں347 مثبت کیس ملے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آج موصول ہوئی رپورٹ میں 347 مثبت کیسز پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
راحت کی بات یہ بھی ہے کی محکمہ صحت کی ٹیم کی جانب سے اعلان کردہ 818 مثبت مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ یہاں 347 مثبت کیسز پائے جانے کے بعد اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 5377 ہوگئی ہے۔ مظفر نگر میں اب تک 160 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ مظفر نگر میں کورونا وائرس کے جو 347 نئے کیس ملے ہیں، ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 13626 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کرچکی ہے۔