نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز گزشتہ روز کے مقابلے میں اضافہ درج کیا گیا ہے اور اس دوران 11 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں، حالانکہ صحت یاب ہونے والے کی تعداد نسبتاً زیادہ ہے۔ جس سے ایکٹیو کیسزمیں کمی آئی ہے۔
بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 11466 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 43 لاکھ 88 ہزار 579 ہو گئی ہے۔ اس دوران 11961 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اور اس کے ساتھ ہی اس مہلک وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 87 ہزار 47 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز 955 سے گھٹ کر 139683 رہ گئ ہے۔
اسی عرصے میں 460 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد چار لاکھ 61 ہزار 849 ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح 0.42 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.25 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد پر برقرار ہے۔
ریاست کیرالہ ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں فعال کیسز 294 سے گھٹ کر 71644 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 6319 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4921312 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 384 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 34362 ہو گئی ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
ریاست مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز 338 سے گھٹ کر 16943 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 27 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 140430 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 1293 سے گھٹ کر 6461956 رہ گئی ہے۔
ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس کےایکٹیو کیسز گھٹ کر 10271 رہ گئے ہیں اور مزید 12 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 36238 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 26,64,247 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ شمال مشرقی ریاست میزورم میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 72 عدد کے اضافے کے ساتھ مجموعی تعداد بڑھ کر 5782 ہو گئی ہے اور شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 120151 جب کہ مرنے والوں کی تعداد 453 تک پہنچ گئی ہے۔
جنوبی ہند کی ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 34 سے گھٹ اب یہ تعداد 7984 رہ گئی ہے۔ ریاست میں مزید چار مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38122 ہو گئی ہے۔ اب تک 2944422 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز 133 سے گھٹ کر یہ تعداد 3233 رہ گئی ہے۔ ریاست میں جان لیوا عالمی وبا کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 2051082 ہو گئی ہے جب کہ اس وبا سے مزید دو مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 14403 ہو گئی ہے۔
تلنگانہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز چارسے بڑھ کر 3754 ہو گئے ہیں، جب کہ یہاں ایک اور مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3968 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس ریاست میں 665101 لوگوں کو اس وبا سے شفایابی ملی ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز سات سے بڑھ کر مجموعی تعداد 349 ہو گئی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1414736 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی قومی راجدھانی میں جان لیوا وبا سے مرنے والوں کی تعداد 25091 پر مستحکم ہے۔
مزید پڑھیں:
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 17 سے بڑھ کر 7916 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 12 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19252 ہو گئی ہے اور اب تک بنگال میں 1572711 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کے پانچ کیسز کم ہونے کے بعد ان کی تعداد گھٹ کر 233 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے پاک ہونے والوں کی تعداد 992401 اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 13586 ہو گئی ہے۔
پنجاب میں ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 229 ہیں اور جان لیوا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 585821 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 16566 پر مستحکم ہے۔ ریاست گجرات میں کووڈ19 کے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 209 رہ گئے ہیں اور اب تک 816485 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 10090 پر برقرار ہے۔ ریاست بہار میں اب تک 716443 لوگ کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 9661 پر مستحکم ہے۔