ETV Bharat / bharat

بہار کو 24604 ریمڈیسیور سپلائی کی جائے گی - محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری

محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری پرتیہ امرت نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی حکومت نے بہار کے لیے 24604 ریمڈیسیور الاٹ کیا ہے۔

corona
corona
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 9:19 PM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست بہار کو 24604 ریمڈیسیور بھیجے جائیں گے۔

محکمہ صحت کے پرنسپل سیکریٹری پرتیہ امرت نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے منعقد پریس کانفرنس میں کہا ‘مرکزی حکومت نے بہار کے لیے 24604 ریمڈیسیور الاٹ کیا ہے’۔

انہوں نے بتایا ‘الاٹ ریمڈیسیور کو حاصل کرنے کے لیے بہار میڈیکل سرویسز اینڈ انفرا اسٹرکچر کارپوریشن لمیٹیڈ (بی ایم ایس آئی سی ایل) کی سطح پر مختلف کمپنیوں سے بات چیت کی جارہی ہے’۔

مسٹر امرت نے بتایا ‘بہار کو الاٹ 24604 ریمڈیسیور میں سے فارما شعبہ کی کمپنی جائڈس کیڈل 14 ہزار، ہٹیرو فارما 6500، مائلین ایک ہزار، سپلا 2000 اور جوبیلینٹ کے ذریعہ ایک ہزار ریمڈیسیور کی سپلائی کی جائے گی’۔

یہ بھی پڑھیے
وزیر اعظم مودی کی ریاستوں کو آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایات

انہوں نے بتایا 'مرکزی حکومت کی جانب سے 19 ریاستوں کو ریمڈیسیور الاٹ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ریاست بہار میں کووڈ 19 سے اب تک 3 لاکھ 54 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 1897 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.