ETV Bharat / bharat

کوروناکے فعال کیسز، مہاراشٹر میں اضافہ کیرل میں کمی - کیرل میں کورونا وائرس

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں فعال کیسز 2803 بڑھے ہیں جس کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 86،359 ہوگئی ہے۔ اس دوران کیرالہ میں کورونا کے فعال کیسز 1554 کم ہوئے ہیں ، جس کے بعد یہ تعداد کم ہوکر 44،734 ہوگئی ہے۔

کوروناکے فعال کیسز، مہاراشٹر میں اضافہ کیرل میں کمی

author img

By

Published : Mar 5, 2021, 2:02 PM IST

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں دوبارہ فعال کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جبکہ کیرالہ میں کیسز کم ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں فعال کیسز 2803 بڑھے ہیں جس کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 86،359 ہوگئی ہے۔ اس دوران کیرالہ میں کورونا کے فعال کیسز 1554 کم ہوئے ہیں ، جس کے بعد یہ تعداد کم ہوکر 44،734 ہوگئی ہے۔

اس دوران مہاراشٹر اور کیرالہ میں کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد سب سے زیادہ 6135 اور 4156 رہی ۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، مہاراشٹر ، دہلی ، پنجاب اور ہریانہ سمیت 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران سب سے زائد 60 اموات مہاراشٹر میں ہو ئی ہیں ۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 16،838 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 73 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13،819 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 39 ہزار 894 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز 2906 بڑھنے سے 1.76 لاکھ ہو گئے ہیں۔ اسی دوران اس وبا سے 113 افراد کی مو ت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 57 ہزار 548 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.