کولگام: سی پی آئی (ایم) نے آج جنوبی کشمیر کے چک ہانجن کولگام میں پارٹی کارکنان کا یک روزہ کنونشن منعقد کیا، جس میں پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مذکورہ کنونشن میں ریاست کے لوگوں کو متاثر کرنے والے سیاسی اور سماجی و اقتصادی جہتوں سے متعلق مسائل کی وسیع پیمانہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کنونشن کے ذریعہ حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے۔Convention organized by CPIM in Kulgam
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی (ایم) کے سینئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی کولگام محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ جہاں تک جموں و کشمیر کے لوگوں کی حالت زار کا تعلق ہے اس سے حکومت غفلت برت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہندوں مسلم بھائی چارہ کھبی بھی ختم نہں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری آئین نے ہمیں جو حقوق دئے ہیں، اس کو واپس دلانے کے لیے ہم جدو جہد کریں گیے۔
مزید پڑھیں:۔ Yousuf Tarigami on J&K Situation: حکومت پورے کشمیر کو ہی جیل میں تبدیل کردے، گرفتاریوں پر تاریگامی کا طنز
انہوں نے کہا کہ آج تک کسی نے طاقت سے جنگ نہیں جیتی لیکن محبت اور امن سے فتح حاصل کی ہے، اب ان طاقتوں کو جواب دینا ہوگا جو کشمیر میں بدامنی پھیلا رہے ہیں اور قتل و غارت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔