ETV Bharat / bharat

شمشان گھاٹ کا راستہ دکھانے والے پوسٹر پر مودی کی تصویر پر تنازع

کرناٹک میں ایک پوسٹر پر وزیر اعظم مودی اور سی ایم یدیورپا کی تصویر دکھائی گئی ہے۔ اس میں خاص بات یہ ہے کہ اس پوسٹر پر کنڑ زبان میں لکھی گئی عبارت میں شمشان گھاٹ جانے کا راستہ دکھایا ہے۔

شمشان گھاٹ کا راستہ دکھانے والے پوسٹر پر مودی کی تصویر پر تنازعہ

author img

By

Published : May 6, 2021, 9:05 AM IST

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد (کووڈ ۔19) کی مفت آخری رسومات کے مقصد کے لیے کرناٹک کے گوڈیلاہلی میں ایک شمشان گھاٹ قائم کیا گیا ہے۔ یہاں تک پہنچنے کے لیے اس پر جو پوسٹر لگایا گیا ہے، اس پر وزیر اعظم مودی اور ریاستی وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا کی تصویر بھی لگائی گئی ہے۔ ان دونوں کے علاوہ، ریاستی وزیر محصولات آر اشوک اور بنگلور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) کے صدر ایس آر وشوناتھ، بنگلورو شہر کے ایم ایل اے پنچایت صدر ماریسوامی کی تصاویر بھی چھپی ہوئی ہیں۔

خاص بات یہ کہ اس پوسٹر پر کنڑ زبان میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ رشتہ داروں، ایمبولینس ڈرائیوروں اور کورونا سے متاثرہ شخص کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والوں کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔ مقامی لوگوں نے اس پوسٹر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور اس کی مذمت کی۔ تاہم تصویر وائرل ہونے سے پیدا ہونے والے تنازع کے بعد فلیکس کو ہٹا دیا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ جیسے ہی یہ خبر سامنے آئی یلہنکا کے ایم ایل اے اور بی ڈی اے صدر ایس آر وشوناتھ نے اس پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس جگہ کی چاروں طرف چٹانیں پھیلی ہوئی ہیں۔ میں نے انسانی اور معاشرتی ہمدردی کے سبب سماجی خدمات سے وابستہ کارکنوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ یہاں آنے والے لوگوں کو پینے کا پانی اور کھانا مہیا کرائیں، کیوں کہ آخری رسوم میں شریک لوگوں کے لیے یہاں پینے کا پانی اور دیگر بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں۔

ایس آر وشوناتھ نے کہا کہ پوسٹر پر وزیر اعظم اور سی ایم کی تصویر چھپی ہوئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تصویرلٹکانا ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فلیکس کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے۔ میں وہ شخص نہیں ہوں جو آخری رسومات میں یا ان معاملات میں سیاست کرتا ہو۔ مجھے اس کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ وشوناتھ نے کہا کہ ہماری پارٹی کے کارکنوں نے کورونا وبا جیسی صورتحال کو نظر انداز کر کے غلطی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.