دہلی این سی آر میں آج علی الصبح موسلا دھار بارش کی وجہ سے گلی کوچے، نالیاں اور سڑکیں پانی سے لبریز ہو گئیں۔
کل سے مسلسل بارش کے بعد لوگ شدید گرمی سے راحت محسوس کر رہے ہیں۔
کچھ جگہوں پر پانی جمع ہونے سے آمد ورفت میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔
اس سے قبل محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کو دہلی میں شدید بارش کی پیش گوئی کی تھی۔
بارش نہ ہونے کی وجہ سے لوگ نمی اور گرمی سے پریشان تھے۔
کل سے مسلسل بارش کے بعد لوگوں نے سکون کی سانس لی ہے اور موسم کا مزاج بھی بدل گیا ہے۔
مزید پڑھیں:دہلی: بارش سے موسم خوشگوار
واضح رہے کہ دارالحکومت میں گزشتہ کئی دنوں سے بارش نہیں ہورہی تھی اور درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہورہا تھا۔
اس کی وجہ سے لوگ بھی پریشانی کا شکار تھے اور گرمی سے بے چین تھے۔