ETV Bharat / bharat

سہارنپور: کانگریس یوتھ کارکنان نے ’یوم بے روزگاری‘ منایا - urdu news

کانگریس کارکنان ضلع کانگریس دفتر پر جمع ہوئے اور وہ سہارنپور کے گرودوارہ روڈ، انبالہ روڈ کے راستے پھل سبزی فروخت کرتے اور رکشہ چلاتے ہوئے گھنٹہ گھر تک پہنچے، اس دوران کارکنان نے مودی حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی کرتے ہوئے زبردست مظاہرہ کیا۔

کانگریس یوتھ کارکنان نے ’یوم بے روزگاری‘ منایا

author img

By

Published : Sep 19, 2021, 5:23 PM IST

یوتھ کانگریس کے قومی صدر سری نیواس، ریاستی انچارج ہیمنت اوگلے اور ریاستی صدر اوم یادو کی ہدایت پر آج ضلع یوتھ کارکنان اور عہدیداران نے راشٹریہ بے روزگار دیوس‘ یوم بے روزگار کے طور پر منایا۔

کانگریس یوتھ کارکنان نے ’یوم بے روزگاری‘ منایا
یوتھ کانگریس کے ضلع نتن شرما کی قیادت میں کانگریس کمیٹی کے ضلع صدر چودھری مظفرعلی، سابق ضلع صدر ششی والیہ ،یوتھ کانگریس کے ریاستی نائب پروین چودھری،یوتھ کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری وجے شرما کی موجودگی میں ضلع یوتھ کانگریس عہدیدان نے ایک ریلی نکال ملک کے نوجوان سے دو کروڑ نوکریاں ہر سال دینے کا جھوٹا وعدہ کرنے والی مودی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔

کانگریس کارکنان ضلع کانگریس دفتر پر جمع ہوئے اور وہ سہارنپور کے گرودارہ روڈ، انبالہ روڈ کے راستے پھل سبزی فروخت کرتے اور رکشہ چلاتے ہوئے گھنٹہ گھر تک پہنچے ،اس دوران کارکنان نے مودی حکومت کے جم کرنعرہ بازی کرتے ہوئے زبردست مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر یوتھ کانگریس کے ضلع صدرنتن شرما نے کہاکہ مودی حکومت میں نوجوان طبقہ اپنے آپ کو ٹھگاسا محسوس کررہاہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر سطح پر عہدہ خالی پڑے ہوئے ہیں،مگر تعلیم یافتہ نوجوانوں نے فارم پرُ کراکر کروڑوں روپیہ کی ناجائز فیس وصولی کرکے بھی مودی حکومت ملک کے نوجوانوں کو روزگار نہ دے کر ان سے دھوکہ کررہی ہے۔

کانگریس کے ضلع صدر چودھری مظفرعلی اور سابق ضلع صدر ششی والیہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی یوم پیدائش پر جہاں ایک طرف مبارکباد پیش کی وہیں دوسری جانب مودی حکومت کا ہر مورچہ ناکام بتایا۔

انہوںنے کہاکہ مودی حکومت نے ہر سال دو کروڑ بے روزگاروں کو روزگار دینے کا وعدہ ایک انتخابی جملہ ثابت ہوا،جبکہ اس کے برخلاف کروڑوں لوگ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب اپنے روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

جس کے سبب آج ملک میں بے روزگاروں کی ایک فوج کھڑی ہوگئی اور ملک کے نوجوانوں کا مستقبل موجودہ حکومت میں اندھیرے میں ڈال دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.