ETV Bharat / bharat

کسان تحریک میں مرنے والے کسانوں کو کانگریس شہید کا درجہ دے گی: دیپندرہڈا - حکومت کی طرف سے مالی مدد

رکن پارلیمان دیپیندر ہڈا نے کہا کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے کانگریس حکومتی سطح پر مظاہرین کے لیے کچھ نہیں کر سکتی، لیکن پارٹی ایم ایل اے نے اپنی سطح پر فنڈ جمع کرائے ہیں اور ریاست کے ہر 'شہید' کسان کے خاندان کو 2 لاکھ روپے دیے ہیں۔

Congress will give martyr status to farmers who died in peasant movement says deepender hooda  congress party's mp deepender hooda  mp deepender hooda on farmers issue  etv bharat urdu new
کسان تحریک میں مرنے والے کسانوں کو کانگریس شہید کا درجہ دے گی: دیپندرہڈا
author img

By

Published : Nov 12, 2021, 10:00 PM IST

راجیہ سبھا میں کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمان دیپیندر ہڈا نے کہا کہ اگر ہریانہ میں کانگریس اقتدار میں آئی تو کسان تحریک میں مرنے والے کسانوں کو 'شہید' کا درجہ دیا جائے گا اور حکومت کی طرف سے مالی مدد دی جائے گی نیز خاندان کے کسی بھی فرد کو نوکری دی جائے گی۔ دیپیندر ہڈا یہاں کتلانہ ٹول پلازہ پر نئے زراعتی قوانین کو منسوخ کرنے کے لیے احتجاج کر نے والے کسانوں سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے کانگریس حکومتی سطح پر مظاہرین کے لیے کچھ نہیں کر سکتی، لیکن پارٹی ایم ایل اے نے اپنی سطح پر فنڈ جمع کرائے ہیں اور ریاست کے ہر 'شہید' کسان کے خاندان کو 2 لاکھ روپے دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے پر کانگریس ان شہید کسانوں کے اہل خانہ کو حکومتی سطح پر مالی امداد فراہم کرے گی۔ لکھیم پور کھیری کے واقعہ کے بارے میں انہوں نے الزام لگایا کہ اتر پردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت 'مجرموں' کو تحفظ فراہم کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ کانگریس نے کسانوں کے معاوضے کا مطالبہ کیا

انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بی جے پی کی حکومتیں کسانوں کو کسان ماننا تو دور انہیں انسان بھی نہیں سمجھ رہی ہیں۔ ریاست کی بی جے پی کی قیادت والی مخلوط حکومت کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے مسٹر ہڈا نے کہا کہ حکومت کسانوں کو کھاد بھی فراہم نہیں کرپا رہی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ہریانہ کے وزیر زراعت روزانہ گمراہ کن بیان دے کر کھاد کے سلسلے میں کسانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی سے صورتحال واضح ہو جاتی ہے کہ ہریانہ کے تھانوں میں کھاد فروخت کی جارہی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.