ETV Bharat / bharat

Congress PC on Agnipath Scheme: اگنی پتھ اسکیم پر اتوار کو کانگریس کی بیس ریاستوں میں پریس کانفرنس - اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی پریس کانفرنس

اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس 20 ریاستوں میں پریس کانفرنس کر کے نوجوانوں سے مخاطب ہوگی کہ کس طرح حکومت انہیں اس اسکیم کے ذریعے دھوکہ دے رہی ہے۔ Congress Press Conferences on Agnipath Scheme

Congress PC on Agnipath Scheme
اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی پریس کانفرنس
author img

By

Published : Jun 25, 2022, 7:58 PM IST

مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف کانگریس کی جانب سے آواز تیز ہوتی جارہی ہے اور اس نے کل یعنی اتوار 26 جون کو 20 ریاستوں کے دارالحکومت میں 'اگنی پتھ کی بات' نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ' کے نام سے پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ پریس کانفرنس کے ذریعے نوجوانوں کو بتایا جائے گا کہ حکومت اگنی پتھ کے بارے میں انہیں کس طرح گمراہ کر رہی ہے۔ ان پریس کانفرنسوں میں کانگریس کے ترجمان اگنی پتھ کی حقیقت کے بارے میں نوجوانوں سے بات کریں گے اور انہیں بتائیں گے کہ حکومت کس طرح اس اسکیم کے ذریعے نوجوانوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔ Protest Against Agnipath Recruitment Scheme

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سینئر لیڈر اجے ماکن لکھنؤ میں، کیپٹن اجے یادو جموں میں، کنہیا کمار پٹنہ میں، ڈاکٹر اجے کمار گوہاٹی میں، پون کھیڑا کولکاتا میں، شوبھا اوجھا رائے پور میں، اکھلیش پرتاپ سنگھ بھوپال میں، گورو گوگئی چنئی میں، پلاما راجو بنگلور میں، سُپریا شرینیت ممبئی میں، الکا لانبا احمد آباد میں، رنجیت رنجن چنڈی گڑھ میں، مانویندر سنگھ دہرادون میں، شکتی سنگھ گوہل دہلی سمیت 20 ریاستی دارالحکومتوں میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.