نئی دہلی: کانگریس نے اپنے ترجمانوں، عہدیداروں اور پینلسٹس کو سخت ہدایت دی ہے کہ وہ 17 اکتوبر کو ہونے والے پارٹی کے نئے صدر کے انتخاب پر کوئی تبصرہ نہ کریں کانگریس ذرائع نے بتایا کہ تمام ترجمانوں اور عہدیداروں سے تاکید کی گئی ہے کہ کانگریس صدر کے عہدہ کے لئے مقابلہ کرنے والے کسی بھی ساتھی کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں ہونا چاہئے ہدایات میں کہا گیا ہے، 'صدر کے عہدے کے امیدوار کے حوالے سے ہماری ذاتی ترجیحات ہو سکتی ہیں لیکن یہ بات ذہن میں رکھنا ہے کہ صدر کے انتخاب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہارکسی پلیٹ فارم پرنہیں کرنا ہے۔Congress President Election
ذرائع کے مطابق اس میں کہا گیا ہے کہ کانگریس واحد سیاسی جماعت ہے جس کے پاس صدر کے انتخاب کے لیے جمہوری اور شفاف نظام ہے۔ تنظیمی انتخابات کرانے کے لئے ایک اتھارٹی ہے جو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بناتی ہے۔ سب کو خیال رکھنا ہوگا کہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں اور اس پر کوئی تبصرہ نہ ہو۔
کانگریس ذرائع نے بتایا کہ اس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن لڑنے کے خواہشمند شخص کو نامزدگی فارم بھرنے کے لئے اپنی حمایت میں فارم پرپولنگ افسر10 نمائندوں کے دستخط کرانے ہیں اور پھر امیدوار بننے کے لیے کسی کی بھی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Congress President Election کانگریس نے پارٹی صدر انتخاب کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا
Congress Leader Slams Mohan Bhagwat موہن بھاگوت پر بھارت جوڑو یاترا کا اثر ہوگیا ہے
یو این آئی