اتراکھنڈ کانگریس پی سی سی کے رکن مکتا سنگھ نے ایس ڈی ایم کاشی پور کے سامنے تقسیم خوراک محمکہ سے متعلق شہر کے لوگوں کے مسائل اٹھائے اور فوری حل کا مطالبہ کیا۔
ہم آپ کو بتا دیں کہ ضلع ادھم سنگھ نگر علاقے کے کاشی پور میں رہائشیوں کو ایک عرصے سے سٹی تقسیم خوراک محمکہ کے اسٹاف اور راشن ڈسٹری بیوٹرز کے حوالے سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہاں تک کہ ای پی ایل، بی پی ایل جیسے کارڈ بنانے اور غلطی درست کرنے کے نام پر غریب صارفین سے پیسے وصول کیے جا رہے ہیں۔
صارفین نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر اکانکشا ورما سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد ان مسائل کو حل کیا جائے۔
وہیں اس سلسے میں کانگریس رہنماء مکتا سنگھ نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں کسی بھی دیہات یا شہر کے رہائشیوں کے سامنے ایسی کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں:۔ کشتواڑ: راشن کی تقسیم کاری میں محکمہ پر نظر انداز کیے جانے کا الزام
دوسری طرف جب آئی اے ایس اور ایس ڈی ایم اکنکشا ورما سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ رہائشیوں کے تمام مسائل کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور اس پر فوری ایکشن لے کر تمام مسائل سے نجات دلانے کے لیے کام کیا جائے گا۔