ETV Bharat / bharat

Mallikarjun Kharge Slams BJP گجرات کے لوگ 27 سال کا حساب مانگ رہے ہیں، کھرگے - ملکارجن کھرگے کا بی جے پی پر نکتہ چینی

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بی جے پی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں بہت سارے بچے تغذیہ کی کمی کے شکار ہیں۔ تغذیہ بخش غذا کی کمی کے باعث بچوں کا وزن کم ہو گیا ہے اور ان کے لیے زندگی ایک چیلنج بن گئی ہے۔ اسی طرح ریاستی حکومت نے گجرات میں شیرخوار بچوں کے بارے میں بے حسی کا رویہ اپنایا ہے۔ Mallikarjun Kharge Slams BJP

گجرات کے لوگ 27 سال کا حساب مانگ رہے ہیں، کھرگے

author img

By

Published : Nov 24, 2022, 7:31 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ گجرات میں بچوں کا مستقبل خراب کیا جا رہا ہے اور غذائی قلت اور بچوں کی اموات کے معاملے میں ریاست کی حالت بہت خراب ہے، اس لیے گجرات کے لوگ 27 سالہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دورحکومت میں کئے گئے کاموں کا حساب مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کی تشہیر ایک ماڈل کے طور پر کی جاتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہاں بہت سارے بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ غذائیت کی کمی کے باعث بچوں کا وزن کم ہو گیا ہے اور ان کے لیے زندگی ایک چیلنج بن گئی ہے۔ اسی طرح ریاستی حکومت نے گجرات میں شیر خوار بچوں کے بارے میں بے حسی کا رویہ اپنایا ہے، جس کی وجہ سے گجرات ان ریاستوں میں شامل ہے جہاں بچوں کی شرح اموات زیادہ ہے۔Congress president mallikarjun kharge slams bjp

مزید پڑھیں:۔ Gujarat Assembly Election گجرات میں کانگریس کی حکومت بننے پرایل پی جی سلنڈر 500 روپے میں ملیں گے، کھڑگے

انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی جی، کانگریس پر لعنت بھیجنے کے بجائے بی جے پی کی غلط حکمرانی پر بات کریں۔ گجرات کے بچوں کا مستقبل کیوں خراب کیا؟ غذائیت کے شکار، کم وزن والے بچوں میں گجرات 30 ریاستوں میں 29 ویں نمبر پر کیوں ہے؟ نوزائیدہ اموات کی شرح 19ویں نمبر پر کیوں، 27 سال بعد گجرات جواب مانگتا ہے؟ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.