ETV Bharat / bharat

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کراؤڈ فنڈنگ مہم کا آغاز کیا - پارٹی کے سینئر لیڈر کے سی وینوگوپال

Donate for Desh Campaign کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے پارٹی کے لیے 'ڈونیٹ فار دیش' کراؤڈ فنڈنگ مہم کا آغاز کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب پارٹی لوگوں سے چندہ مانگ رہی ہے، یہ چندہ پارٹی اپنے لیے نہیں بلکہ قوم کے لیے کر رہی ہے۔

Donate for Desh Campaign
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کراؤڈ فنڈنگ مہم کا آغاز کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 3:56 PM IST

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے پیر کو پارٹی کی آن لائن کراؤڈ فنڈنگ مہم 'ڈونیٹ فار دیش' کا آغاز کیا۔ کھرگے نے خود آن لائن فنڈنگ مہم کے لیے 1.38 لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ’’ڈونیٹ فار دیش‘‘ مہم پسماندہ برادریوں کے حقوق کو برقرار رکھنے، عدم مساوات کو ختم کرنے اور سرمایہ داری میں منتخب چند لوگوں کی حمایت کرنے والی آمرانہ حکومت کے خلاف ایک مضبوط اپوزیشن بننے کا عزم ہے۔

  • ‘Donate for Desh’ अभियान, हाशिए पर रहने वाले समुदायों के अधिकारों को बनाए रखने, असमानताओं को पाटने और गिने-चुने पूंजीवाद लोगों का पक्ष लेने वाली, तानाशाही सरकार के ख़िलाफ़ एक मजबूत विपक्ष बनने की प्रतिबद्धता है।

    ▶️ https://t.co/r4e7oDRJhN पर लॉग ऑन कर, अपना महत्वपूर्ण योगदान… pic.twitter.com/jb2HITzT2J

    — Mallikarjun Kharge (@kharge) December 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس موقع پر نئی دہلی میں واقع کھرگے کی رہائش گاہ پر مہم کے آغاز کے دوران کانگریس کے خزانچی اجے ماکن، پارٹی کے سینئر لیڈر کے سی وینوگوپال، جئے رام رمیش اور کئی دوسرے لیڈر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اجے ماکن نے کہا کہ "ہماری افتتاحی مہم 'بہتر بھارت کے لیے عطیہ'، انڈین نیشنل کانگریس کے 138 سالہ سفر کی یاد دلاتی ہے۔"

ماکن نے مزید کہا کہ "اپنی تاریخ کو اپناتے ہوئے، ہم اپنے حامیوں کو 138 روپے یا 1380 روپے یا 13,800 روپے یا اس سے زیادہ کا عطیہ دینے کی دعوت دیتے ہیں، جو کہ ایک بہتر ہندوستان کے لیے پارٹی کی مستقل وابستگی کی علامت ہے۔"

انہوں نے آگے کہا کہ اس آن لائن کراؤڈ فنڈنگ کے لیے دو چینل بنائے گئے ہیں، ایک آن لائن پورٹل donateinc.in کے ذریعے اور دوسرا انڈین نیشنل کانگریس کی سرکاری ویب سائٹ www.inc.in کے ذریعے۔ کانگریس کے خزانچی نے مزید کہا کہ "ہم اپنے ریاستی سطح کے عہدیداروں، اپنے منتخب نمائندوں، ڈی سی سی کے صدور، پی سی سی کے صدور، اور اے آئی سی سی کے عہدیداروں کو آن لائن کراؤڈ فنڈنگ مہم میں حصہ ڈالنے کی ترغیب دیتے ہیں۔"

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ "ریاستی صدور سے کہا گیا ہے کہ وہ خیر خواہوں اور کارکنوں کے درمیان ممکنہ عطیہ دہندگان کی شناخت کریں، جو 1,380 روپے یا 13,800 روپے کے عطیات دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں:

"ڈونیٹ فار دیش" پہل ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پارٹی کے خزانے ختم ہوچکے ہیں اور اسے سال 2024 کے اپریل اور مئی میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے فنڈز کی ضرورت ہوگی۔ کانگریس نے کہا کہ یہ کراؤڈفنڈنگ مہاتما گاندھی کے "تلک سوراج فنڈ" تحریک سے متاثر ہو کر کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.