ETV Bharat / bharat

بارہ نومبر کو کانگریس کے اوڈیشہ بند کی تیاریاں مکمل - اردو نیوز اڈیشہ

اوڈیشہ ریاستی کانگریس کمیٹی نے 12 نومبر کو اڈیسہ بند کی اپیل کی ہے۔ پارٹی نے بند کو کامیاب بنانے کے لیے منصوبہ بندی اور تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ بند صبح چھ بجے سے دوپہر 12بجے تک رہے گا۔

کانگریس نے 12نومبر کو اوڈیشہ بند کی اپیل کی

author img

By

Published : Nov 11, 2021, 10:28 PM IST

اوڈیشہ ریاستی کانگریس کمیٹی کے نائب صدر اور سابق اراکین اسمبلی دیباشیش پٹنائک نے 12 نومبر کو ریاست گیر بند کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے صبح چھ بجے سے دوپہر 12بجے جاری رہنے والے بند کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

ریاستی کانگریس کمیٹی نے اس بند کے لیے ضروری منصوبہ بندی اور تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

واضح رہے کہ کانگریس نے کالاہانڈی اسکول کی ٹیچر ممتا مہر کے قتل کے اہم ملزم گوبند سنگھ ساہو کے ساتھ مبینہ تعلقات رکھنے والے وزیر مملکت برائے داخلہ دویا شنکر مشراکو برخاست کرنے اور ممتا کے کنبہ کو انصاف دلانے کے لئے جمعہ کو اوڈیشہ بند کی اپیل کی ہے۔

پٹنائک نے کہا کہ بند کے دوران ٹریفک، ٹرین خدمات، دکانیں بازار کمپلکس، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن سڑکوں کو جام کرنے کے علاوہ ٹرینوں کا آپریشن بھی روکیں گے اور یہ یقینی کریں گے کہ بند کے دوران بازار، دفاتر، تعلیمی اداورں کو نہیں کھولا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پوری ریاست میں بند پرامن طریقہ سے کیا جائے گا۔ حالانکہ اس دوران ایمبولنس،فائربریگیڈ، اسپتال جیسی لازمی خدمات کو بند کے دائرے سے باہر رکھا جائے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.