ETV Bharat / bharat

Tribute To Mulayam Singh Yadav بھوپال میں سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کو خراج عقیدت - سماج وادی پارٹی کے دفتر میں ملائم سنگھ کو خراج

بھوپال کے سماج وادی پارٹی کے دفتر میں ملائم سنگھ یادو کو سبھی لیڈران خراج عقیدت پیش کرنے پہنچ رہے ہیں۔ اسی درمیان کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود بھی سماج وادی پارٹی کے دفتر پہنچ کر ملائم سنگھ یادو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ خبر سن کر بہت دکھ ہوا کہ نیتا جی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔Tribute To Mulayam Singh Yadav

Tribute To Mulayam Singh Yadav
بھوپال میں سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کو خراج عقیدت
author img

By

Published : Oct 10, 2022, 5:30 PM IST

بھوپال: اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر متعدد سیاسی، ملی، اور مذہبی رہنماؤں کا رد عمل سامنے آرہا ہے۔ ملک بھر میں غم کا ماحول ہے۔ وہیں مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سماجوادی پارٹی کے دفتر میں کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود نے بھی ملائم سنگھ یادو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ Tribute To Mulayam Singh Yadav

بھوپال میں سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کو خراج عقیدت

دراصل سماج وادی پارٹی کے سربراہ و اترپردیش کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو طویل علالت کے بعد پیر کے روز صبح 8:16 بجے انتقال کرگئے۔ ملائم سنگھ یادو کو 22 اگست کو میدانتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا پھر یکم اکتوبر کی رات انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔ میدانتا کے ڈاکٹروں کا پینل سمیت کئی ڈاکٹرز ملائم سنگھ یادو کا علاج کر رہے تھے۔ بالآخر آج صبح 8:16 بجے وہ انتقال کر گئے۔

ملائم سنگھ کے انتقال پر ملک کے بڑے لیڈران نے دکھ کا اظہار کیا ہے تو وہیں بھوپال کے سماج وادی پارٹی کے دفتر میں ملائم سنگھ یادو کو سبھی لیڈران خراج عقیدت پیش کرنے پہنچ رہے ہیں۔ اسی بیچ کانگریس کے مرکزی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود بھی سماج وادی پارٹی کے دفتر پہنچ کر ملائم سنگھ یادو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ خبر سن کر بہت دکھ ہوا کہ نیتا جی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: Tribute To Mulayam Singh Yadav اقلیتوں کے درمیان نیتاجی ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے خالد رشید فرنگی محلی

انہوں نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو کے ساتھ میرا بہت وقت گزرا ہے۔ میں نے بہت قریب سے ان کے خیالات اور ان کی سیاست کو سمجھا ہے۔ میں نے ان کے ساتھ کام بھی کیا ہے۔ ملائم سنگھ یادو کا اس طرح سے چلے جانا میرا خود کا ذاتی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا جب ملک میں چاروں طرف نفرت کی آندھیاں چل رہی ہے ایسے میں ملائم سنگھ یادو کا چلے جانا ہمارے لیے اور ملک کے لیے بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا میں ملائم سنگھ یادو کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور میں لوگوں سے امید کرتا ہوں کہ نیتاجی کے بتائے ہوئے راستے پر ہم چلیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.