ETV Bharat / bharat

کورونا سے یتیم ہوئے بچوں اور بیواؤں کی حکومت مدد کرے: نریش کمار

author img

By

Published : Jun 14, 2021, 10:09 PM IST

سینئر کانگریس لیڈر اورسابق ایم ایل اے ڈاکٹر نریش کمار نے کورونا کی دوسری لہر میں بیوہ ہوئی خواتین اوریتیم بچوں کے لیے مالی مدد اوران کی تعلیم کا پورا خرچ حکومت سے اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کورونا کی وجہ سے یتیم ہوئے بچوں اوربیوہ خواتین کی حکومت مدد کرے

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کو لکھے خط میں ڈاکٹر کمار نے کہا کہ دہلی میں کورونا وبا کی دوسری لہر میں آکر بہت سے خاندان اجڑ گئے ہیں، ہزاروں خواتین بیوہ ہوگئی ہیں اوربہت سارے بچوں کے سر سے والدین کا سایہ اٹھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی خواتین جن کے گھر میں کورونا سے ان کے کام کاجی شوہر کی موت ہوئی اس خاندان کو ایک مشت پانچ لاکھ روپے کی امدادی رقم حکومت کے ذریعہ دی جائے اورساتھ ہی ایسی خواتین جنہوں نے کورونا کے سبب اپنے شوہر کو کھودیا ہے انہیں دہلی حکومت کی جانب سے بیوہ پنشن کی شکل میں پانچ ہزار روپے ماہانہ مالی مدد دی جائے۔ اس میں کسی کی عمر اور متاثرہ خاندان کی آمدنی کی کوئی حد نہ رکھی جائے جس سے متاثرین کو سہولت ملے۔

انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ایسی خواتین کے بچے اوربچیوں کو حکومت کے ذریعہ ابتدائی تعلیم کے لئے دوہزار روپے ماہانہ اوراعلیٰ تعلیم کے لئے چارہزار روپے ماہانہ امدادی رقم دہلی حکومت کے ذریعہ دی جائے۔ اس کے ساتھ ہی ان بچوں کوکالج اورہاسٹل میں ترجیحات کی بنیادپر داخلہ دیا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ ایسی اسکیمیں کانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں جیسے راجستھان اور دیگر ریاست میں پہلے سے نافذ ہیں۔

یواین آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.