ETV Bharat / bharat

Congress Leader Urges To Sonia Gandhi سونیا گاندھی سے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث لیڈران کو ہٹانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 27, 2022, 4:58 PM IST

کانگریس کے لیڈر وشواوندو رائے نے سونیا گاندھی کو تحریرکردہ خط میں بھارت جوڑو یاترا کو ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہاراشٹر کانگریس کے کئی اہم لیڈر پارٹی مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہیں، اس لیے یاترا کے ریاست کی سرحد پر پہنچنے سے پہلے ان رہنماؤں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔Congress Leader Urges To Sonia Gandhi

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: مہاراشٹر کانگریس کے ایک لیڈر نے پارٹی صدر سونیا گاندھی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ریاست میں کئی لیڈر پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں، اس لیے بھارت جوڑو یاترا کے مہاراشٹر پہنچنے سے پہلے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔Congress Leader Urges To Sonia Gandhi

کانگریس کے لیڈر وشواوندو رائے نے سونیا گاندھی کو تحریرکردہ خط میں بھارت جوڑو یاترا کو ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہاراشٹر کانگریس کے کئی اہم لیڈر پارٹی مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہیں، اس لیے یاترا کے ریاست کی سرحد پر پہنچنے سے پہلے ان رہنماؤں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ وشواوندو رائے نے کہا کہ ریاستی کانگریس کے کئی سینئر لیڈر پارٹی کے خلاف کام کر رہے ہیں اور اس کے رہنما اصولوں پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو مضبوط کرنے کی بجائے یہ لیڈر پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے گروپ 23 کے لوگوں کو پارٹی سے نکالنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ممبئی کانگریس کے سربراہ بھائی جگتاپ کے ذریعے ریاستی کانگریس کی رکن سازی کے طریقے پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تقرری پارٹی کے قومی صدر کے انتخاب کو متاثر کرنے کے لیے یہ تقرری کی گئی ہے ۔ رکنیت سازی میں من مانی کی گئی ہے اور بہت سے غلط لوگوں کو ممبر شپ دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Congress Slams Modi Govt حکومت نے اپنی زمین چین کو دے کر معاہدہ کیا، کانگریس

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.