سونیا گاندھی نے پارٹی کے خزانچی پون بنسل اور جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے ساتھ جھنڈا اپنے ہاتھوں میں لیا اور اسے کچھ دیر تک اپنے ہاتھوں میں تھامے رکھا۔
بعد میں کانگریس کا ایک کارکن جھنڈا لگانے کے لیے ستون پر چڑھ گیا۔ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا، ملکارجن کھرگے اور دیگر پارٹی ہیڈکوارٹر میں موجود تھے۔