ETV Bharat / bharat

Ram Mandir Scam: کانگریس کا رام مندر چندے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 14, 2021, 9:30 PM IST

کانگریس نے کہا ہے کہ ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لیے ملنے والے چندے کی رقم میں بدعنوانی ہوئی ہے۔ اس لیے عقیدت مندوں کے ساتھ ہونے والے اس دھوکے کا وزیراعظم نریندر مودی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کروائیں۔

randeep singh surjewala
randeep singh surjewala

کانگریس کے سینیئر رہنما رندیپ سنگھ سرجے والا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'اس معاملے میں جو حقائق سامنے آئے ہیں ان سے واضح ہے کہ چندے کی رقم میں زبردست بدعنوانی ہوئی ہے اور مندر کی تعمیر کے لیے کم قیمت کی زمین کو جمع ہونے والے چندے سے بھاری قیمت پر خریدا گیا ہے۔

ان کا الزام ہے اس بدعنوانی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کئی لیڈران شامل ہیں جو پارٹی کے بڑے رہنماؤں کے بہت قریبی ہیں۔

سرجے والا نے کہا کہ 'رام مندر کی تعمیر کے لیے جمع رقم میں کتنی بڑی بدعنوانی ہوئی ہے اس کا اندازہ اسی سے لگایا جاسکتا ہے کہ مندرکے لیے دو کروڑ روپے کی زمین کے لیے کچھ ہی منٹ کے اندر 16.5 کروڑ روپے زیادہ دے کر 18.5 کروڑ روپے میں خریدا جاتا ہے۔ انہوں نے اسے دنیا میں زمین کا واحد سودا بتایا ہے جو 5.5 لاکھ روپے فی سکینڈ کی شرح سے بڑھا ہے۔

کانگریس ترجمان نے نریندر مودی سے اس بدعنوانی سے وابستہ سوالوں کا جواب مانگتے ہوئے کہا کہ مندر کی تعمیر کے لیے چندے میں حاصل ہوئی رقم اور اس کے اخراجات کا سپریم کورٹ کی نگرانی میں آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.