کانگریس نے حکومت سے سپریم کورٹ میں کورونا سے مرنے والوں کے کنبوں کو چار لاکھ روپے کی مالی دد فراہم کرنے سے انکار کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت صرف ملک کو لوٹنے کا کام کر رہی ہے۔
کانگریس کے مواصلات محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے اتوار کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ چلو بھر پانی میں ڈوب مرو بی جے پی حکومت۔ مودی حکومت نے سپریم کورٹ کو حلف نامہ دیکر کہا کہ مرکز کے پاس کورونا وبا سے مرنے والے لوگوں کے کنبوں کو چار لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کے لئے پیسہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لوگوں میں سینیٹائزر، ماسک تقسیم کر کے منائی گئی راہل گاندھی کی سالگرہ
انہوں نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے آگے کہا کہ کیا مودی حکومت کو ذرا بھی شرم ہے۔ کورونا متاثرین کو معاوضہ دینے کو پیسہ نہیں پر کورونا کے دوران سنٹرل وسٹا اور پی ایم کے لئے شاندار محل بنوانے کے لئے 20,000کروڑ روپے ہیں اور پٹرول اور ڈیزل کی لوٹ سے سال 2020-21میں جمع کئے گئے 3,89,662کروڑروپے کہاں گئے۔
یو این آئی