ETV Bharat / bharat

indo china conflict: کانگریس نے حکومت پر قومی معاملات میں دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا

کانگریس نے کہا کہ چین ہماری سرحد میں دراندازی کرکے تعمیراتی کام کر رہا ہے لیکن حکومت حقیقت چھپا رہی ہے اور جھوٹ بول کر ملک کو گمراہ کیا جارہا ہے۔

indo china conflict news  indo china border news  india china border dispute  congress on indo china border  abhishek manu singhvi on indo china border  indo china border react indo china border  ابھیشیک منو سنگھوی کا بھارت چین سرحد پر بیان  ابھیشیک منو سنگھوی کا بھارت چین سرحد پرردعمل  ابھیشیک منو سنگھوی کا بھارت چین سرحد پراظہار خیال  ابھیشیک منو سنگھوی کا بھارت چین سرحد پراظہار رائے
کانگریس نے حکومت پر قومی معاملات میں دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا
author img

By

Published : Nov 21, 2021, 10:45 PM IST

کانگریس پارٹی کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ اسپیشل پریس کانفرنس میں کہاکہ چین اروناچل پردیش میں بھارتی سرحد میں 6-7 کلومیٹر کے اندر تعمیراتی کام کرکے گاؤں آباد کررہا ہے، لیکن وزیر دفاع راجناتھ سنگھ حقیقت پر پردہ ڈال کر کہتے ہیں کہ ملک کی سرحد میں کسی کو بھی آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ چین نے جنوری میں جس جگہ گاؤں آباد کیا تھا اس سے 93 کلومیٹر دور اور بھارتی سرحد میں چھ سے سات کلومیٹر اندر گاؤں آباد کردیا ہے، لیکن وزیراعظم نریندر مودی اس بارے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور حکومت کی طرف سے متضاد بیانات آرہے ہیں۔

ترجمان نے اس تعمیراتی کام کی تصویر دکھاتے ہوئے دعوی کیا کہ جو زمین کچھ مہینے قبل خالی تھی وہاں اب عمارت بن گئی ہے۔ دنیا کی اہم ایجنسیاں سیٹلائٹ تصاویر دے کر بتارہی ہیں، کہ چین دراندازی کررہا ہے، لیکن حکومت حقیقت چھپا رہی ہے۔

انہوں نے حکومت سے قومی سلامتی کے معاملے پر ملک کے عوام کو گمراہ نہیں کرنے کی درخواست کر تے ہوئے کہاکہ چین کے خلاف حکمت عملی بنانے میں سب کو ساتھ لیکر چلنے کی ضرورت ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.