ETV Bharat / bharat

Gujarat Assembly Election کانگریس امیدوار غیاث الدین شیخ نے انتخابات میں جیت کا دعویٰ کیا

دریاپور اسمبلی حلقے سے کانگریس کے امیدوار غیاث الدین نے کہا کہ بی جے پی کو گمان ہے کہ ووٹوں کی تقسیم سے بی جے پی کو فائدہ پہنچے گا لیکن دریاپور اسمبلی حلقے کی عوام بہت زیادہ سمجھدار ہے اور وہ پارٹیوں کی منشا کو سمجھ چکی ہے۔ اس لئے انہوں نے کانگریس کو ووٹ دینے کا ارادہ کر لیا ہے۔Congress candidate Gyasuddin Shaikh

کانگریس کے امیدوار غیاث الدین شیخ نے الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتنے کا دعویٰ کیا

author img

By

Published : Dec 1, 2022, 4:54 PM IST

احمدآباد: گجرات اسمبلی کی اہم سیٹ دریاپور میں اس بار الیکشن کافی دلچسپ نظر آ رہا ہے، اس سیٹ پر سبھی کی نگاہیں مرکوز ہیں۔ یہاں کانگریس کے رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ گزشتہ تین سالوں سے جیت رہے ہیں اور اس بار بھی انہیں امیدوار بنایا گیا ہے لیکن آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات اور عام آدمی پارٹی نے بھی اس سیٹ پر مسلم امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتار کر مقابلے کو کافی دلچسپ بنا دیا ہے، ایسے می‍ں الیکشن کے تعلق سے غیاث الدین شیخ نے اپنے منصوبے کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔Congress candidate Gyasuddin Shaikh claimed to have won the election with a huge majority from daryapur seat

مزید پڑھیں:۔ Government Negligence in Muslim Area احمد آباد کا مسلم اکثریتی علاقہ حکومت کی عدم توجہی کا شکار

انہوں نے کہا کہ اس انتخابات میں بی جے پی نے اپنے مشن کو پورا کرنے کے لئے عام آدمی پارٹی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کو میدان میں اتارا ہے اور ان کے ذریعے مسلم اکثریتی علاقوں میں مسلم امیدواروں کو اتارا ہے، جس سے مسلمانوں کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے بی جے پی کو گمان ہے کہ اس سے بی جے پی کو فائدہ پہنچے گا لیکن دریاپور اسمبلی حلقے کی عوام بہت زیادہ سمجھدار ہے اور وہ پارٹیوں کی منشا کو سمجھ چکی ہے۔ اس لئے وہ انہیں ووٹ نہیں دے گی اور ایک بار پھر بھاری اکثریت کے ساتھ کانگریس کے امیدوار کو کامیاب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دریا پور کے بی جے پی کے امیدوار کوشک جین ایک گنڈے قسم کا آدمی ہے، ان کی گنڈہ گردی یہاں نہیں چلے گی۔ یہاں کی ہندو مسلم دونوں طبقے کے لوگ کانگریس کو جتانا چاہتے ہیں اور اس بار میں 20 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب ہوں گا اور پھر یہاں ایک نئی تاریخ لکھی جاے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.