نئی دہلی: کانگریس نے اتوار کو گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے مزید چھ امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ اس فہرست کو جاری کرتے ہوئے کانگریس کے انتخابی انچارج مکل واسنک نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے ان امیدواروں کا انتخاب کیا ہے۔گجرات قانون ساز اسمبلی کے دو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے یہ پارٹی کی 5ویں فہرست ہے اور اس طرح پارٹی نے 182 رکنی اسمبلی کے لیے 110 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
کانگریس نے پہلی اور دوسری فہرست میں 89 امیدواروں کا اعلان کیا اور اس کے بعد تینوں فہرستوں میں صرف 21 امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جا سکی۔Congress announces fifth list of six candidates
اس سے پہلے پارٹی نے 4 نومبر کو ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے 43 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔ اس کے بعد 46 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی تھی۔ اس فہرست میں پارٹی نے جن اہم لیڈروں کو ٹکٹ دیئے ہیں ان میں پارٹی کے ریاستی ورکنگ صدر ویرجی ٹھمر (لاٹھی)، امبریش ڈیر (راجولا)، پرتاپ دودھات (ساور کنڈال)، وکرم ماڈم (کھمبالیہ)، بھیکابھائی جوشی (جوناگڑھ)، للت وسویا (دھوراجی)، پونجا جی (اونا)، ارجن بھائی بھودیا (بْھج)، اسلم سائیکل والا (سورت پرو)، اشوک بھائی پٹیل (شمالی سورت) اور ولساڈ سے کمل کمار پٹیل کو میدان میں اتارا ہے۔ وہیں کانگریس نے 46 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی تھی۔ گجرات اسمبلی کی 182 نشستوں کے لیے دو مرحلوں میں یکم دسمبر اور 5 دسمبر کو پولنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: Gujarat Assembly Elections 2022 کانگریس نے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی
یواین آئی