ETV Bharat / bharat

کسانوں کی موت پر راہل گاندھی کا مودی سے سوال

مرکزی حکومت اور کسانوں کے مابین کئی دور کے مذاکرات کے بعد بھی کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔

کسانوں کی موت پر راہل گاندھی کا مودی سے سوال
کسانوں کی موت پر راہل گاندھی کا مودی سے سوال
author img

By

Published : Dec 18, 2020, 12:47 PM IST

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کسانوں کی تحریک کے حوالے سے ایک بار پھر مودی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی ہے، راہل گاندھی نے کسانوں کی ہلاکت کی خبر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ اور کتنے کسانوں کو قربانی دینی پڑے گی، کسان مخالف قانون کب ختم کیے جائیں گے؟

راہل گاندھی نے ایک اخبار کے حصے کا اشتراک کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال پوچھا ہے۔

قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں سے اپیل کی تھی، ایک ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم نے حزب اختلاف کی جماعتوں پر نکتہ چینی کی تھی اور کہا تھا 'آج جو لوگ اپوزیشن میں بیٹھ کر کسانوں کو گمراہ کر رہیں۔ وہ بھی اپنے دور میں ان زرعی قوانین کی حمایت کرتے رہے ہیں، وزیر اعظم نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'بھائی بہنوں سے پھر کہہ رہا ہوں، ان کے ہر شکوک و شبہات کے حل کے لیے بی جے پی کی قیادت والی حکومت 24 گھنٹے تیار ہے۔'

قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت اور کسانوں کے مابین کئی دور کے مذاکرات کے بعد بھی کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔ جمعرات کو بی جے پی کے دفتر میں وزیر داخلہ امت شاہ کی زیر صدارت منعقد ایک اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ستمبر میں بنائے گئے تینوں زرعی قوانین کی بھر پور حمایت کی جائے اور کسانوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے فیصلہ لیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.