ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi Prediction on MP Election مدھیہ پردیش کے آئندہ انتخابات میں کانگریس 150 سیٹیں جیتے گی، راہل گاندھی کی پیشن گوئی - راہل گاندھی کی پیشن گوئی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیر کے روز اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیشن گوئی کی ہے کہ پارٹی مدھیہ پردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں 150 سیٹیں حاصل کرے گی، وہیں بی جے پی نے راہل کے اس دعوے کو خیالی پلاؤ قرار دیا ہے۔

Etv Bharat
کانگریس لیڈر راہل گاندھی
author img

By

Published : May 29, 2023, 10:23 PM IST

نئی دہلی: کرناٹک انتخابات میں جیت سے خوش کانگریس پارٹی نے مدھیہ پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں 150 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے نئی دہلی میں مدھیہ پردیش کے لیڈروں کے ساتھ بات چیت کے بعد دعویٰ کیا کہ کانگریس مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں 150 سیٹیں حاصل کرے گی۔ اس میٹنگ میں کانگریس کے قومی صدر ملکا ارجن کھڑگے کے علاوہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی، ریاستی صدر کمل ناتھ، سینئر کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ اور دیگر موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران مدھیہ پردیش کے ریاستی لیڈروں کو مشورہ دیا گیا کہ کوئی بھی لیڈر بیان دیتے وقت پارٹی لائن سے انحراف نہ کرے۔

کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگے کے ساتھ مدھیہ پردیش کے پارٹی لیڈروں کی میٹنگ میں تمام ریاستی لیڈروں نے پارٹی کے اندر اتحاد پر زور دیا۔ راہل گاندھی نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم نے ہم نے کرناٹک میں 136 سیٹیں حاصل کیے اور مدھیہ پردیش میں ہم 150 سیٹیں جیتیں گے۔ ہم نے کرناٹک میں جو کیا ہم اسے مدھیہ پردیش میں بھی دہرائیں گے۔ واضح رہے کہ مدھیہ پردیش اسمبلی کی 230 نشستیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

راہل گاندھی کے اس دعوے پر اب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کہا کہ راہل گاندھی کا دعویٰ محض ایک خیالی پلاؤ ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ بی جے پی اس بار ریاست میں 200 سے زیادہ سیٹیں جیت رہی ہے۔ بی جے پی نے وزیر اعلیٰ کے دعوے کو درست ثابت کرتے ہوئے 'اب کی بار 200 کے پار' کا نعرہ بھی دیا ہے۔ جب صحافیوں نے شیوراج سنگھ چوہان سے پوچھا کہ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی ریاست میں 150 سیٹیں جیت رہی ہے، تو انہوں نے کہا کہ من بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے، خیالی پلاؤ پکاتے رہیے۔ سی ایم چوہان نے کہا کہ اس بار بی جے پی ریاست میں 200 سے زیادہ سیٹیں جیت رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.