ETV Bharat / bharat

Sirat Un Nabi Program In AMU موجودہ دور میں سیرت النبیﷺ کی تعلیمات انتہائی اہم، اے ایم یو نائب شیخ الجامعہ

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 10:10 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے نائب شیخ الجامعہ پروفیسر محمد گلریز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس دور سے ہم گزر ر ہے ہیں، جس طرح کے چیلنجز سے ہماری نئی نسل گزر رہی ہے، ہر طرف سے ہماری اہمیت اور افادیت کو ختم کئے جانے کی کوشش ہو رہی ہے، ایسے حالات میں سیرت پاک کی تعلیمات اہم ہیں۔ Sirat Un Nabi Program In AMU

اے ایم یو میں سیرت النبی ہفت روزہ پروگرام

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں سیرت النبی ہفت روزہ پروگرام کی اختتامی تقریب اور جلسہ تقسیم انعامات میں صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے اے ایم یو کے نائب شیخ الجامعہ پروفیسر محمد گلریز نے کہا کہ اے ایم یو انتظامیہ اس طرح کے پروگراموں کو فروغ دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ سیرت کے موضوع پر مختلف مقابلوں میں یونیورسٹی کے تمام اسکولوں کے طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مزید پروگرام ہونے چاہئے، میں اس میں شرکت کو اپنے لئے سعادت سمجھوں گا۔ اس موقع پر فیکلٹی آف تھیالوجی کے ڈین، پروفیسر سعود عالم قاسمی اور پروفیسر محمد سلیم قاسمی نے مختلف مقابلوں کے فاتحین کو انعامات سے نوازا۔ conducting weekly program of sirat un nabi in aligarh muslim university

دینیات فیکلٹی کے سابق ڈین پروفیسر محمد سلیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نبی کی سیرت اور تعلیمات کی اہمیت ہر دور میں تھی اور رہے گی۔ آج کی نوجوان نسل کو سیرت النبی کی تعلیمات پر لانا اور انکی کردار سازی کرنا بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سیرت کمیٹی نے سیرت النبی ہفت روزہ پروگرام کا کامیاب انعقاد کیا، اس میں جو طلبہ شریک ہوئے اُن کے والدین قابل مبارکباد ہیں۔ سرسید ہال (نارتھ) کے پروسٹ پروفیسر محمد طارق نے کہا کہ رسول اللہ رحمۃ للعالمین تھے، انکی سیرت اور تعلیمات کی اہمیت ہر دور اور طبقہ کے لیے ہے۔ پروگرام کی نظامت شعبہ دینیات کے پروفیسر محمد راشد نے کی۔ شعبہ دینیات کے چیئر مین و کنویز سیرت کمیٹی پروفیسر حبیب اللہ نے استقبالیہ کلمات ادا کئے، جب کہ سیرت کمیٹی کے سکریٹری مطیع الرحمن نے شکریہ ادا کیا۔ سیرت النبی ہفتہ کے تحت منعقدہ مختلف مقابلوں میں مقابلہ قرآت برائے پرائمری سطح کا پہلا انعام محمد معاذ شکیل، دوسرا انعام عمار اور تیسرا انعام حمزہ کلیم کو دیا گیا۔ حوصلہ افزائی انعام عفیفہ زیب کو ملا۔

مزید پڑھیں:۔ Seerat un Nabi 2022 Competition مظفر نگر میں مقابلہ سیرت النبی 2022کا انعقاد

مقابلہ قرآت برائے سینئر سیکنڈری سطح میں محمد عمر فاروق عابدی نے اول انعام، محمد دانش خاں نے دوم، محمد معراج عالم نے سوم اور محمد صائم نے حوصلہ افزائی انعام حاصل کیا۔ مقابلہ قرآت برائے یونیورسٹی سطح میں محمد مزمل کو اول، فرحت اللہ عثمانی کو دوم اور سید اسامہ کو سوم انعام دیا گیا۔ پرائمری سطح پر نعت خوانی کے مقابلے میں محمد ذوقین کو اول، ہدی انیس کو دوم، زویا انیس کو سوم اور حذیفہ راشد کوحوصلہ افزائی انعام دیا گیا۔ پرائمری سطح پر مسابقہ تحریر میں عائشہ خاتون نے اول، عاطف حسن نے دوم اور خوفا شاہد نے سوم انعام حاصل کیا۔ سینئر سیکنڈری سطح پر تزکیہ فاطمہ اول، ام حبیبہ دوم، صائبہ خان نے سوم اور حبا نے حوصلہ افزائی انعام حاصل کیا۔ یونیورسٹی سطح کے مقابلے میں محمد اعظم صدیقی کو اول، احتشام الحق کو دوم اور محمد شاہنواز کو سوم انعام سے نوازا گیا۔ مقابلہ اذان واقامت برائے پرائمری سطح میں عمار مبین نے اول، محمد معاذ شکیل نے دوم اور انور علی نے سوم انعام حاصل کیا۔ سینئر سیکنڈری سطح پر محمد سعد نے اول محمد معراج عالم نے دوم اور عمار اشرف نے سوم انعام حاصل کیا، جب کہ یونیورسٹی سطح پر سید عثمان نے اول، محمد مزمل نے دوم اور محمد انصار عثمانی نے سوم انعام حاصل کیا۔ اردو تقریر کے مقابلے میں پرائمری سطح پر سید فراز احمد نے اول، سیدہ صوفیہ نے دوم محمد عبد اللہ نے سوم اور مدیحہ ناز نے حوصلہ افزائی انعام حاصل کیا۔ سینئر سیکنڈری سطح پر سید طارق نے اول، خدیجہ خان نے دوم، تزکیہ فاطمہ نے سوم اور حسین احمد نے حوصلہ افزائی انعام حاصل کیا، جب کہ یونیورسٹی سطح پر حسین احمد نے اول محمد عامر انصاری نے دوم، محمد نسیم احمد نے سوم اور محمد سعد خاں نے حوصلہ افزائی انعام حاصل کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.